آپ نے دنیا میں کئی کامیاب لوگوں کو دیکھا ہو گا اور ان میں سب سے زیادہ عادت جو مشترک ہے وہ ”شکر ادا کرنا“ ہے۔ دنیا کے کامیاب ترین لوگ شکر ادا کرنے کی عادت سے مالامال ہیں ۔ اوپراوینفری، رچرڈ برنسن، ٹم فیریس اور دیگر لوگ اپنی کامیابی اور خوش رہنے کیلئے دن میں پانچ منٹ کے لئے ضرور ان تمام نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں جو اللہ نے انہیں دی ہیں اور روزانہ شکر ادا کرنے سے انسان کامیابی کی طرف بڑھتا ہے اور وہ اپنے حالات سے خوش رہتا ہے۔ ہم جتنی محنت اور کوشش کر لیں پھر بھی ہماری زندگی میں کچھ لوگوں کا کردار بہت زیادہ ہوتا ہے اور اگر ہمارے خیالات کے مطابق حالات بہتر نہ ہوں تو ہم مایوس ہونے لگتے ہیں لیکن اگر ہم اللہ کا شکر ادا کرنے کی عادت اپنا لیں تو اس کا بہت مثبت اثر ہوتا ہے اور ہم مایوس نہیں ہوتے۔ ہر حال میں شکر ادا کرنے کی وجہ سے ہمیں حوصلہ ملتا ہے اور ہم مزید کوشش کرتے ہیں۔ شکر ادا کرنے سے اور لوگوں کا شکریہ ادا کرنے سے لوگوں پر آپ کے اخلاق کا اچھا اثر پڑتا ہے اور وہ آپ کے اور زیادہ قریب ہو جاتے ہیں اور آپ کی چاہنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جاتا ہے جو ایک اچھی زندگی کی ضمانت ہے۔ شکر ادا کرنے سے ہمارے دماغ اور جسم پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ہم ایک خوشگوار زندگی گزارنے لگتے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جو لوگ شکر ادا کرتے ہیں ان دماغی حالت جو لوگ شکر ادا نہیں کرتے ان کی نسبت زیادہ قوی ہوتی ہے اور وہ زیادہ مشکل حالات میں کام کرنے سے نہیں گھبراتے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































