جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

بیوی کی باتوں پر عمل کرنے والے شوہر ، جنہوں نے کروڑوں کمائے

datetime 18  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ایک  آسٹریلوی شخص کی بڑبڑ سے تنگ آکر اس کی شریک حیات نے اسے گھر سے باہر نکال دیا، اور اس شخص نے سعادت مندی سے بیوی کا حکم تسلیم کیا، جس کا اسے ناقابل یقین صلہ مل گیا۔

بیالیس سالہ مک براﺅن نے سگریٹ نوشی ترک کی تھی جس کی وجہ سے اس کا مزاج بہت چڑ چڑا ہوگیا تھا اور وہ بات بات پر بیوی سے جھگڑا کرتا تھا۔ بیوی نے اس کی بدمزاجی سے تنگ آکر اسے مشورہ دیا کہ وہ سارا دن گھر میں بیٹھ کر روٹیاں توڑنے کی بجائے ذرا دیر کو باہر نکل جائے اور کچھ ہوا خوری کرآئے تاکہ اس کا مزاج قدرے بہتر ہوجائے۔ مک نے بادل ناخواستہ بیوی کی بات مانی اور قریبی جنگل کی طرف چہل قدمی کے لئے نکل گیا۔ کچھ ہی دور جانے کے بعد اسے دھات کا بڑا سا ڈھیلہ نظر آیا جسے اس نے تانبا سمجھ کر اٹھا لیا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ تقریباً پونے تین کلو خالص سونے کا ڈھیلہ تھا جس کی قیمت تقریباً 2لاکھ ڈالر (تقریباً 2 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔ مک بیوی کی بات مان کر لمحوں میں کروڑ پتی ہوگیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ اس دولت کو اپنی آسائشوں کے لئے نہیں بلکہ اپنی پیاری بیوی اور چار بچیوں پر خرچ کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…