ہندوستانی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں ایک جوڑے نے محض اس وجہ سے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی، کیونکہ فیس بک پر ان کی حالیہ پوسٹ کی گئی تصویر پر کسی نے بھی یہ کمنٹ نہیں کیا تھا کہ ‘وہ ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں۔ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی ممبئی کے علاقے کیمپس کارنر کے رہائشی جوڑے نے طلاق کے کاغذات پر دستخط کرتے ہوئے کہا، ‘یہ ایک بہت واضح اور صاف پیغام ہے، اس کا سیدھا سیدھا مطلب ہے کہ ہم ایک دوسرے کے لیے نہیں بنے۔مذکورہ جوڑے کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ جب ان کی فیس بک تصویر پر کسی نے بھی وہ کمنٹ نہیں کیا، جس کی وہ توقع کر رہے تھے تو وہ دونوں بے چین ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق طلاق لینے والے گلاٹی نامی شخص کا کہنا تھا، ‘اگرچہ تصویر پر آنے والے لائیکس کی تعداد اچھی خاصی اور ہماری توقعات سے زیادہ تھی، لیکن کیا وہ بے وقوف، جنھوں نے ہماری تصویر کو لائیک کیا، تھوڑا مزید وقت نکال کر یہ کمنٹ نہیں کرسکتے تھے کہ ‘ہم دونوں ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں۔گلاٹی نے ایک اور واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا، ‘حتیٰ کہ ایک مرتبہ میں نے اپنے پالتو جانور لیبراڈو کے ساتھ ایک تصویر اَپ لوڈ کی، اس پر بھی یہ کمنٹ کیا گیا کہ ‘ہم دونوں ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں۔گلاٹی کے خاندان کے اندرونی ذرائع نے انکشاف کیا کہ جوڑے نے اپنی شادی کو بچانے کی ہرممکن کوشش کی، حتیٰ کہ انھوں نے اپنے دھوبی کو بھی اس بات پر مجبور کیا کہ وہ فیس بک اکاؤنٹ بنائے اور ان کی تصویر پر یہ کمنٹ کرے کہ وہ ‘ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں’، لیکن پھر انھوں نے اپنا یہ خیال مسترد کردیا کیوں کہ وہ ‘زبردستی’ کے بجائے ‘قدرتی’ کمنٹس چاہتے تھے۔مذکورے جوڑے نے انکشاف کیا، ‘دوستی کے آغاز پر ہی ہمارے درمیان بہت سے اختلافات تھے اور ہم نے سوچا تھا کہ ہم شادی کے بارے میں نہیں سوچیں گے، لیکن ہماری فیس بک تصاویر پر ‘خوبصورت جوڑا’ اور ‘ کتنا بہترین جوڑا ہے’ جیسے کمنٹس نے ہمیں شادی کرنے پر اکسایا.’ساتھ ہی ان میں سے ایک نے کہا، ‘لیکن صاف ظاہر ہے کہ ہم نے غلطی کی۔مسز گلاٹی نے اپنی ناکام شادی کی ذمہ داری اپنے شوہر پر ڈالتے ہوئے کہا، ‘میں نے ان سے کئی مرتبہ کہا کہ وہ ڈی ایس ایل آر (DSLR) کیمرہ خرید لیں، جو کسی بھی جوڑے کی بہترین تصویر پیش کرتا ہے، لیکن انھوں نے میری نہیں سنی اور آج اسی وجہ سے ہماری شادی ناکام ہوگئی۔ بعض لوگوں کی جانب سے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ وہ جوڑوں کی تصاویر پر ‘ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں’ جیسے خودکار کمنٹ کا آپشن دے دیں، تاکہ بہت ساری شادیوں کو ٹوٹنے سے بچایا جاسک۔
کیسے فیس بک نے لوگوں کا گھر اجاڑا اور کیسے سنوارا ؟ دلچسپ رپورٹ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































