چینی اور ہندو جوتشیوں کا ماننا ہے کہ انسان کے جسم پر موجود تل اس کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بتاتے ہیں۔تل کے جسم کے مختلف حصوں پر موجودگی کے مختلف معانی اور تشریحات ہوتی ہیں۔ ذیل میں اس حوالے سے کچھ بنیادی معلومات فراہم کی جا رہی ہی
ماتھے کے دائیں حصے پر تل
یہ تل دولت اور کامیابی کی جانب اشارہ کرتا ہے۔
بھنوؤں کے نیچے تل
یہ تل ذہانت اور تخلیقی صلاحیت کی نمائندگی کرتا ہے۔
چہرے یا ٹھوڑی پر تل
ایسی خواتین کو جن کے بالائی لب یا ٹھوڑی پر تل ہو خوبصورت تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہ تل متوازن اور کامیاب زندگی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
ناک پر تل
جن افراد کے ناک پر تل ہو انہیں پیار کا ڈھونگ رچانے اور جلد غصے میں آنے والا سمجھا جاتا ہے۔
آنکھ میں تل
ایسا عموماً شاذو نادر ہی ہوتا ہے لیکن دائیں آنکھ میں تل کی موجودگی پیسے کی آسانی سے آمد جبکہ بائیں آنکھ میں تل لاپروائی کی علامت ہے۔
کان کی لو پر تل
کانوں پر تل کی موجودگی کو اچھا سمجھا جاتا ہے البتہ دائیں کان کی لو پر تل فرد کے اپنے خاندان کے لیے پرعزم ہونے کی علامت ہے۔
گال پر تل
اگر آپ کے دائیں گال پر تل ہے تو تب آپ ایک حساس شخص ہیں اور اگر آپ کے بائیں گال پر تل ہے تو آپ خود میں مگن رہنے والے شخص ہیں۔
گردن پر تل
گردن کی کسی بھی جانب تل کی موجودگی آپ کی اچھی شخصیت کی جانب اشارہ کرتی ہے۔
کاندھے پر تل
یہ تل اس بات کی علامت ہے کہ اس شخص پر بہت ساری ذمہ داریاں ہیں اور وہ ایک حساس اور عملیت پسند شخص ہے۔
چھاتی پر تل
یہ تل فرد کے سست اور تعیشات سے محبت کی علامت ہے۔
انگلیوں پر تل
ایسے افراد نہ صرف زندگی میں بہت ساری رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہیں بلکہ ان کے دیوالیہ ہونے کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔
ہتھیلیوں پر تل
دائیں ہتھیلی پر تل سے مراد یہ ہے کہ وہ شخص دولت مند ہو گا جبکہ بائیں ہتھیلی پر تل فضول خرچی کی علامت ہے۔
پیروں پر تل
ایسے افراد کو اپنی زندگی میں سیاحت کے بہت زیادہ مواقع ملتے ہیں۔
بازوؤں پر تل
یہ تل اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ آپ بہادر ہونے کے ساتھ اچھے فیصلے کرنے کی صلاحیت کے مالک ہیں۔
انسانی جسم پر موجود تل اور شخصیت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































