جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

عدالت کے چکر ختم ‘وہ ملک کہ جہاں اب طلاق بھی آن لائن دی جائے گی

datetime 4  مارچ‬‮  2016 |

برطانیہ (نیوز ڈیسک )دنیا بھر میں جیون ساتھی کی تلاش کے لیے مختلف ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز بنائی گئی ہیں جہاں لوگ ملتے ہیں اور پھر شادی کے بندھن میں بندھ جاتے ہیں مگر برطانیہ میں اب لوگوں کو طلاق کی ’’سہولت‘‘ بھی آن لائن فراہم کی جا رہی ہے۔ آئندہ سال کے آغاز سے برطانوی شادی شدہ جوڑے عدالت کے چکر لگائے بغیر اپنے موبائل فونز اور کمپیوٹرز کے ذریعے باہمی رضامندی سے طلاق دے سکیں گے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئر فیملی لاء جج سر جیمز منبے (Sir James Munby)کا کہنا ہے کہ ’’ہم ایک ایسا آن لائن سسٹم بنا رہے ہیں جس کے ذریعے میاں بیوی ایک دوسرے کو طلاق دے سکیں گے۔ انہیں طلاق دینے کے لیے ایک دوسرے کے سامنے آنے کی ضرورت ہو گی نہ ہی عدالت میں جج کے سامنے پیش ہونے کی۔ اس آن لائن سسٹم کا نام ’’کلک فار ڈیوورس‘‘ (Click for Divorce)رکھا گیا ہے۔ اس کے ذریعے طلاق کا تمام سسٹم ڈیجیٹل ہو جائے گا اور طلاق لینے والے میاں بیوی کا ریکارڈ اس سسٹم کے ذریعے خودبخود عدالتی و سرکاری ریکارڈ کا حصہ بن جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جو میاں بیوی ایک دوسرے سے علیحدہ ہونے پر باہم رضامند ہوں گے انہیں اس آن لائن سسٹم پر سوالنامے دیئے جائیں گے جن کے انہیں جواب دینے ہوں گے۔ یہ سوال ان کی ازدواجی زندگی، ان کی دولت اور ذرائع آمدنی کے متعلق ہوں گے۔ اس کے علاوہ اگر ان کے ہاں اولاد ہے تو یہ بھی پوچھا جائے گا کہ طلاق کے بعد انہوں نے اپنی اولاد کے لیے کیا سوچ رکھا ہے۔ان سوالوں کے تسلی بخش جوابات دینے پر سسٹم ان کی طلاق کی تصدیق کر دے گا۔ فیملی لاء بار ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرجیمز کا دعویٰ تھا کہ ’’اس سسٹم سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہو گا اور ان کے وقت اور پیسے کی بچت ہو گی۔‘‘ دوسری طرف ناقدین کا کہنا ہے کہ ’’اس آن لائن سسٹم سے طلاق کی شرح بہت زیادہ بڑھ جائے گی۔‘‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…