فلپائن (نیو زڈیسک )فلپائن کے شہرباربو(Barobo)کے ساحل کے قریب سمندر میں ماہی گیروں کو ایک ایسی کشتی ملی جو کئی سالوں سے ازخود سمندر میں تیر رہی تھی۔ ماہی گیروں نے ماہرین کو اطلاع دی اور جب ماہرین اس کشتی میں سوار ہوئے تو اندر کا منظر دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ ’’ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق کشتی میں جرمن جہازران اور سیاح مینفریڈ فریز بجوریٹ (Manfred Fritz Bajorat) کی حنوط شدہ لاش موجود تھی۔ مینفریڈ کشتی کے ریڈیو ٹیلیفون کے قریب ایک کرسی پر بیٹھا تھا، اس نے ایک ہاتھ میز پر رکھا ہوا تھا اور میز کے سامنے رکھے ایک خط پر جھکا ہوا تھا۔ وہیں اس کی موت واقع ہو گئی اور ماہرین کے مطابق سمندر کی نمکین ہواؤں اور گرم درجہ حرارت کے باعث اس کی لاش خودبخود حنوط ہو گئی اور گلی سڑی نہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ’’ مینفریڈ اپنی اس 40فٹ لمبی کشتی پر گزشتہ 20سال سے دنیا کے گرد گھوم رہا تھا۔‘‘ ماہرین کو اس کے کیبن میں اور بھی کئی چیزیں ملیں جس سے اس کے ماضی کے حالات کا اندازہ ہوتا ہے۔ ان اشیاء میں اس کی کچھ فیملی فوٹوز تھی، جن میں اس کی کینسر کے باعث انتقال کرجانے والی بیوی، خاندان کے دیگر افراد اور دوستوں کی تصاویر شامل تھیں۔ کیبن میں کھانے پینے کی کچھ چیزیں بھی موجود تھیں۔جس میز پر مینفریڈکی لاش جھکی ہوئی تھی اس پر ایک خط بھی پڑا ہوا تھا جو مینفریڈ نے اپنی آنجہانی بیوی کے نام لکھا تھا۔ ماہرین کے مطابق خط کا متن کچھ یوں تھا’’ زندگی کے 30سال ہم نے ایک ساتھ گزارے۔ بالآخر موت ہماری مزید ایک ساتھ جینے کی خواہش سے طاقتور ثابت ہوئی اور تم چلی گئیں۔ دعا ہے کہ تم وہاں پرسکون رہو۔ تمہارا مینفریڈ۔‘‘ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اندازہ لگانا بہت مشکل ہے کہ مینفریڈ کی موت کتنا عرصہ قبل واقع ہوئی تاہم یہ یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ وہ کسی حادثے کی وجہ سے نہیں مرا۔
ماہی گیروں کی وہ کشتی جو20سال سے ازخود سمندر میں تیر رہی ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































