جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا کے امیرترین افراد کی نئی لسٹ، بل گیٹس پھر سرفہرست

datetime 1  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک)معروف میگزین فوربز نے دنیا کے امیر ترین افراد کی نئی لسٹ جاری کر دی، لسٹ کے مطابق بل گیٹس 75 ارب ڈالر دولت کے ساتھ ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین آدمی قرار پائے ہیں۔ فیس بک اور امیزون کے بانی مالکان بھی دس امیر ترین افراد میں شامل ہیں۔معروف میگزین فوربز نے دنیا کے امیر ترین افراد کی نئی لسٹ جاری کر دی ہے۔ جس کے مطابق مائکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس بائیس سالوں میں سترہ بار اس لسٹ میں سر فہرست رہے ہیں۔ بل گیٹس کی دولت کا تخمینہ 75 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، جو پچھلے سال 79.2 بلین ڈالر تھی۔امیزون کے بانی جیف بیزوس اور فیس بک کے بانی مارک زکر برگ پہلی مرتبہ دس امیر ترین افراد میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ وہ لسٹ میں بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ عالمی کساد بازاری کی وجہ سے اس سال لسٹ میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ سب سے زیادہ فائدہ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کے حصے میں آیا جن کی دولت میں 11.2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ جبکہ کارلوس سلِم کی دولت میں بد ترین 27.1 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…