جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

شاعر خوشحال خان خٹک دو صدیاں بیتنے کے بعد بھی عوام کے دلوں میں زندہ

datetime 25  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد( نیوزڈیسک ) خوشحال خان خٹک پشتو زبان کے ایسے قد آور شاعر ہیں جنہوں نے قلم اور تلوار کے ذریعے امن کا پیغام دیا ، دو صدیاں گزر جانے کے باوجود یہ جنگجو شاعر آج بھی پشتونوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔ پختون قوم کی روایات ، اقدار اور پشتو شاعری کا جب بھی ذکر ہوتا ہے تو خوشحال خان خٹک کے بغیر یہ تذکرہ ادھورا ہی رہتا ہے۔ پشتو زبان کے یہ بے بدل شاعر ضلع نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں 1613ئ میں پیدا ہوئے۔ بچپن ہی سے شعر کہنا شروع کیا۔ انگریز سامراج کے خلاف اپنے اشعار کے ذریعے آواز بلند کی اور پشتونوں کو ان کا عہد ماضی یاد دلایا۔ امن کے حوالے سے بھی لازوال اشعار کہے۔ شاعر مشرق علامہ اقبال بھی ان کے اشعار سے متاثر تھے اسی لئے انہوں نے خوشحال خان خٹک کو بابائے افغان کا لقب دیا۔ پشتو کے یہ عظیم شاعر نہ صرف ادیب اور حکیم تھے بلکہ وہ ایک بے مثل جنگجو بھی تھے جن کی تلوار کی کاٹ کا ہر جانب چرچا تھا۔ غیرت مند پختون کے طور پر انہوں نے آخری دم تک تلوار بلند کئے رکھی۔ خوشحال بابا نے اشعار تو کئی سو سال قبل کہے لیکن ان میں آج بھی اس خطے میں جاری دہشتگردی کے خاتمے کا حل موجود ہے۔ پشتو کے یہ عظیم شاعر 88 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ اکوڑہ خٹک کے پہاڑی سلسلے کے دامن میں انہیں پیوند خاک کیاگیاجہاں ان کامقبرہ آج بھی موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…