جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا کے خطرناک ترین شہروں کی فہرست جاری

datetime 23  فروری‬‮  2016 |

کراکس (نیوز ڈیسک) گزشتہ ماہ دنیا کے خطرناک ترین شہروں کی فہرست جاری کی گئی تو وینز ویلا کے دارالحکومت کراکس کا نام سرفہرست تھا۔ دہشت گردی اور جنگ سے تباہ حال شہروں کی بجائے کراکس کو دنیا کا خطرناک ترین شہر کیوں قرار دیا گیا اس کا اندازہ ان انکشافات سے کیا جاسکتا ہے جو اس شہر کے خونی منظرنامے سے پردہ اٹھاتے ہیں۔ اخبار ”ڈیلی سٹار“ نے آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ شخص پال کینی کا ایک انٹرویو شائع کیا ہے جس میں کراکس کے خوفناک شب و روز کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ پال کینی کا کہنا ہے کہ اسے اکتوبر 2008ءمیں منشیات سمگلنگ کے جرم میں کراکس ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کے بعد پال کینی کو لاس ٹیکوس جیل پہنچادیا گیا جہاں انہیں اپنی زندگی کے خوفناک ترین تجربات سے گزرنا پڑا۔ پال کینی نے بتایا کہ گرفتاری کے کچھ دیر بعد ہی ایک کسٹمز اہلکار نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی، جس کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا ۔
جیل پہنچتے ہی پہلا خوفناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک قیدی اپنی جیب میں موجود گرنیڈ پھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔ وہ کہتے ہیں کہ جیل کے گارڈ آئے اور ہلاک ہوجانے والے شخص کے جسم کے ٹکڑوں کو یوں آرام سے اکٹھا کرکے لے گئے گویا یہ روز کا معمول ہو۔ پال کینی کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ بعد جیل میں ایک شخص کو محض اس وجہ سے گولیوں سے اڑادیا گیا کہ اس کے ساتھی قیدی اسے ناپسند کرتے تھے۔ اس شخص کو ہلاک کرنے کے بعد اس کا سر کاٹ کر علیحدہ کیا گیا اور اسے ہلاک کرنے والے قیدی سر کے ساتھ فٹبال کھیلتے رہے۔ پال کینی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں اس سے زیادہ دہشت ناک منظر کبھی نہیں دیکھا۔
اس شہر کی سڑکوں پر یہ حالات ہیں کہ کوئی بھی کسی بھی وقت گولی کا نشانہ بن سکتا ہے۔ ایک نوعمر لڑکے کو محض ایک تربوز کی خاطر ہلاک کردیا گیا۔ یہ لڑکا اپنے کندھے پر تربوز اٹھائے جارہا تھا کہ ایک غنڈے نے اس سے تربوز مانگا۔ لڑکے نے جب تربوز دینے سے انکار کیا تو غنڈے نے اس پر گولی چلادی، جو اس کے سر کو چیرتی ہوئی تربوز میں سے گزرتی ہوئی دوسری طرف نکل گئی۔ 2005ءمیں مس یونیورس منتخب ہونے والی مونیکا سپیئر بھی کراکس کی بے امنی کی نظر ہو گئیں۔ انہیں سربازار گولی مار کر ہلاک کردیا گیا، جبکہ ایک اور بیوٹی کوئن 22 سالہ جینسز کارمونا کو بھی گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔ ماہر عمرانیات مارکس روبیو نے کراکس کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہر دنیا میں جہنم ہے۔ اس کے حالات اس قدر خوفناک ہوچکے ہیں کہ آپ اس سے برے حالات کا تصور نہیں کرسکتے، شاید یہ شہر زوال کی آخری حدوں کو چھو رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…