جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

دھوپ میں از خود تصویرمکمل کرنے والی سیاہی تیار

datetime 22  فروری‬‮  2016 |

کولاراڈو(نیوزڈیسک) آپ نے بچپن میں حرارت پر ظاہر ہونے والی روشنائی کا تجربہ ضرور کیا ہوگا لیکن اب امریکی سائنسدانوں نے الجی سے بنی ایسی ’’روشنائی‘‘ تیار کی ہے جودھوپ ملتے ہی بڑھنے لگتی ہے اور چند دنوں میں پوری تصویر مکمل ہوجاتی ہے۔
امریکی سائنسدانوں نے اسے ’’زندہ روشنائی‘‘ کا نام دیا ہے جسے الجی سے بنایا گیا ہے اور چند دنوں میں شوخ سبز رنگ کی تصویر یا پیغام مکمل طور پر ظاہر ہوجاتا ہے۔ روشنائی کو دعوت ناموں اور تحفے میں بھیجی جانے والی پینٹنگز کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے، مثلاً سالگرہ کیک کی تصویر کاغذ پر بنائی جاسکتی ہے جس پر عین سالگرہ کے دن کیک اور پیغام ازخود ظاہر ہوجائے گا۔
اسے امریکا میں واقع ’’لیونگ انک ٹیکنالوجیز‘‘ نے بنایا ہے جس میں سست اور تیز رفتار سے اگنے والی الجی کی سیاہی کا انتخاب کیا جاسکتا ہے جس سے مصوری کے نمونے بھی تخلیق کیے جاسکتے ہیں۔ اس کے لیے پہلے سے ہی الجی والی سیاہی سے تصویر بنائی جاتی ہے جو نیلی یا گلابی ہوتی ہے اور جیسے ہی اسے خاص ’گرین ہاؤس‘ فریم میں رکھا جاتا ہے سیاہی غائب ہوجاتی ہے ۔ اس کے بعد روشنی پڑتی ہے تو فوٹوسنتھے سز کا عمل شروع ہوجاتا ہے اور پینٹنگ یا تحریر پر الجی اگنا شروع ہوجاتی ہے اور ایک دو دن میں الجی کے اربوں خلیات اپنے راستے پر جمع ہوکر تصویر بنادیتے ہیں۔اس ٹیکنالوجی کو ’’کاغذ پر باغبانی‘‘ بھی کہا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…