لندن ( نیوز ڈیسک) کیا آُ نے ہولی وڈ فلم سیریز بیک ٹودی فیوچر دیکھی ہے خاص طور پر اس کا دوسرا حصہ ؟اگر ہاں تو کیا آپ کو یاد ہے کہ ہیرو اور اس کا ساتھی اپنے زمانے سے سفر کرکے کون سے سال میں جاتے ہیں ؟اگر نہیں تو جان لیں کہ وہ 21اکتوبر 2015کی تاریخ تھی گذشتہ روز یہ تاریخ آنے پر بیک ٹودی فیوچر ڈے منایا گیا اور 1989میں ریلیز ہونیوالی اس فلم میں 2015کے زمانے کی جو جھلکیاں دکھائی گئیں ان کا موازنہ بھی کیا اور حیرت انگیز طور پر معلوم ہوا کہ اس میں کی جانیوالی بیشتر پیش گوئیاں درست ثابت ہوچکی ہیں اگر آپ کو وہ فلم یاد ہے توہوسکتا ہے کہ نیچے دی جانیوالی پیش گوئیاں بھی آپ کو یاد آجائیں گی فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ہوا میں اڑتے ڈرونز سب کچھ کررہے ہوتے ہیں یعنی کتوں کو چہل قدمی کرانے سے لے کر میڈیا اداروں کیلئے تصاو یر لینے تک اور اب ڈرونز تو عام ہوہی چکی ہے جبکہ ان کا صحافتی مقاصد کیلئے استعمال بھی ہورہا ہے بس کتوں کو اس طرح چہل قدمی کرانا اب تک ممکن نہیں ہوسکا فلم میں ایک جگہ دکھایا گیا ہے کہ ایک وائرلیس الیکٹرونک ڈیوائس کے ذریعے ہیروسے سوڈالر ز عطیہ کرنے کا کہا جاتا ہے تاکہ قصبے کے تاریخی کلاک ٹاور کو بچایا جاسکے اور اب موبائل ٹیکنالوجی نے اس پیش گوئی کو درست ثابت کردیا ہے بلکہ وہ اس سے بھی آگے نکل چکی ہیں جس کا اعتراف حال ہی میں فلم کے اسکرین رائٹرز نے بھی کیا ۔فنگر پرنٹس کی شناخت کے حوالے سے فلم کے ایک اہم سین میں دکھایا گیا تھا کہ ہیرو کی بیوی جینیفر گھر کا دروازہ کھولنے کیلئے انگوٹھے کے نشان کو استعمال کرتی ہے آج مختلف ڈیوائسز جیسے آئی فون کو کھولنے بینک اکائونٹ کی تفصیلات کیلئے اور وہاں گھروں کے دروازے کھولنے کیلئے اس بائیو میٹرک ٹیکنالوجی کا استعمال ہورہا ہے ۔
26سال پرانی ایسی پیش گوئیاں جو درست ثابت ہوگئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































