ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

وہ آدمی جس نے 5 روپے سے 25 ارب روپے کی کمپنی بناڈالی،سب کیلئے سبق آموز کہانی

datetime 20  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) بھارتی شہری ڈاکٹر رام بخشانی آج سے 60سال قبل متحدہ عرب امارات آیا تھا، اس وقت اس کی جیب میں صرف 5روپے تھے اور آج وہ 25ارب روپے کی کمپنی کا مالک ہے۔ گزشتہ دنوں ڈاکٹر رام کی خودنوشت کی تقریب رونمائی ہوئی۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رام نے آج سے 60سال قبل اور آج کے متحدہ عرب امارات کے متعلق بہت سے باتیں بیان کیں کہ 6دہائیاں قبل یہاں زندگی کتنی مختلف تھی اور کیسے اتنی جلدی یہ ملک پوری دنیا کے کاروبار کا مرکز بن گیا۔ڈاکٹر رام کا کہنا تھا کہ ’’اگر ہم 1950ء میں امارات کے لوگوں کو بتاتے کہ یہ اتنی ترقی کرے گا تو وہ ہم پر ہنس دیتے۔ میں18نومبر 1959ء کو کشتی پر پانچ دن کا سفر کرکے بھارت سے متحدہ عرب امارات پہنچا تھا اور اس وقت میرے پاس صرف پانچ روپے تھے۔ یہاں مجھے جو پہلی تنخواہ ملی وہ 125روپے تھی لیکن یہ رقم اس دور کے لحاظ سے کچھ کم بھی نہ تھی۔پھر میں نے ایک کمپنی کی بنیاد رکھی جو آج آئی ٹی ایل گروپ کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ میری تمام تر کامیابی کا دارومدار عرب امارات کے لوگوں کے اعتبار ، دوستی اور تعاون پر ہے جنہوں نے اس کمپنی کی بنیاد رکھنے اور اس کے کامیاب ہونے میں ہر قدم پر میری معاونت کی۔‘‘ڈاکٹر رام بخشانی نے نوجوان کاروباری افراد کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’نیا کاروبار شروع کرنے والوں کومنافع کے لالچ میں پڑنے کی بجائے جذبے سے کام کرنا چاہیے۔ نوجوانوں کو بھاری بھرکم تنخواہوں کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے، جو لوگ ایسے لالچ میں پڑ جاتے ہیں وہ زندگی میں ناکام رہتے ہیں۔ نوجوانوں کو کچھ ایسا کام کرنا چاہیے جس سے وہ لطف اندوز ہوں۔ آئی ٹی ایل گروپ دبئی کی ان چند پرانی کمپنیوں میں سے ایک ہے جنہوں نے آج کے جدید دبئی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔آج ڈاکٹررام بخشانی عرب دنیا میں چوٹی کے بھارتی لیڈروں میں شمار ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…