ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمر کے 30 ویں سال میں یہ 30 طریقے ضرور اپنائیں

datetime 12  فروری‬‮  2016 |

وہ خواتین جو عمر کے تیسرے عشرے میں داخل ہو رہی ہیں ان کو اپنی صحت کے حوالے سے فکر مند ہونا چاہیے ۔ذیل میں تیس مفید مشوروں پر ضرور عمل کریں ۔

1۔ جب آپ عمر کے تیسویں حصّے میں داخل ہونے لگیں تو ضروری ہے کہ جوگنگ ، چہل قدمی اور تیز چلنے کو اہمیت دیں ، یہ آپ کو فٹ رہنے میں مدد فراہم کریں گے ۔
2 ۔ عمر کے تیسرے عشرے میں پٹھوں میں کھنچاؤ اور درد کا آغاز ہوجاتا ہے ، اس لیے غذا کا متوازن ہونا اور روزانہ کی ورزش بے حد ضروری ہے ۔
3 ۔ وزن کا خیال رکھیں ، وزن کو کم کرنے یا متوازن رکھنا نہایت ضروری ہے ۔
4 ۔ جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی استعداد کو بڑھانے کے لیے بھی مختلف قسم کے گیمز کھیل سکتے ہیں ، یہ گیمز آپ کے دماغ کے سرمئی خلیوں کو متحرک رکھتے ہیں ۔
1
5 ۔ یوگا کرنے کی عادت ڈالیں ، یہ اضافی حراروں کو جلانے میں مدد گا ثابت ہوتا ہے ۔
6 ۔ دماغ کو منفی سوچوں سے پاک رکھیں اور ذہنی اور روحانی سکون حاصل کریں ۔
7 ۔ خوش رہنے کی عادت اپنائیے ، ہنستے مسکراتے رہیئے ، یہ عمل دماغ کے خلیوں میں کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے ، ساتھ ہی ذہنی دباؤ سے بھی نجات دیتا ہے ۔
8 ۔ غذا کو متوازن رکھیئے اور ہر ممکن کوشش کیجئے کہ روز مرہّ خوراک میں منرلز ( معدنیات ) لازمی ہوں ۔
9 ۔ جو بھی کام کریں پوری دلچسپی سے کریں کیونکہ بیزاری اعصاب پر اثر انداز ہوتی ہے ۔ اس لیے اپنے کام سے ہمیشہ لطف اندوز ہوں ۔
2
10 ۔ جب عمر تیس کے قریب پہنچنے لگے تو پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کر دینا چاہیے یہ جسم سے فاضل مرکبات کا صفایا کرتا ہے ۔ اور جسم کے اعضاء کو درست طریقے سے کام انجام دینے کے لیے فعال کرتا ہے ۔
11 ۔ اپنی خوراک میں ایسی غذائیں استعمال مت کریں جو کولیسٹرول کو بڑھائیں ، اپنا کولیسٹرل وقتاً فوقتاً چیک کروا کر آپ کسی پیچیدگی سے خود کو بچا سکتے ہیں ۔
12 ۔ خود پر توجہ دیجئے پورے ہفتے چاہے کتنی ہی تھکن کیوں نہ ہو اس کے باوجود خود کے لیے وقت نکالیئے ۔
13۔ اپنے بلڈ پریشر پر ہمیشہ نظر رکھیں ، اسے خاموش قاتل کہا جاتا ہے ۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہائی بلڈ پریشر کی پیچیدگیوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے ۔ اس لیے ضروری ہے آپ اپنا باقاعدگی سے بلڈ پریشر چیک کرواتے رہیں ۔
14 ۔ خوراک سے متعلق غذائی چارٹ بنائیے ، تاکہ یہ آسانی رہے کہ کیا کھانا ہے اور کب کھانا ہے ۔
3
15 ۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ شوگر چیک کرواتے رہیں ، تاکہ آپ ذیابیطیس جیسی خطرناک بیماری سے بچے رہیں ۔
16 ۔ اپنا موازنہ کبھی بھی اپنے سے کم عمر سے نہ کریں ، خاص طور پر فربہہ خواتین جب تیس برس کی عمر کو پہنچتی ہیں تو ڈائیٹنگ شروع کر دیتی ہیں ، کہ کسی طرح وزن کم ہوجائے اور کم عمر نظر آئیں ۔ ایسی ڈائٹنگ نقصان کا باعث بنتی ہے ۔ اس لیے اپنی عمر کے لحاظ سے اپنے وزن کو متوزن رکھیں ۔
17 ۔ فارغ اوقات میں ضرور کوئی مشغلہ اپنائیں مثلاً باغبانی ، پینٹنگ ، کوکنگ وغیرہ ، یہ آپ کی صلاحیتوں کو نمایاں کرنے میں مدد دے گا ۔
18 ۔ خود کو پرسکون رکھنے کے لیے اپنی سوچ کو بھی مثبت رکھیں ، کیونکہ مثبت سوچ انسان کو ذہنی اور جسمانی لحاظ سے صحتمند رکھتی ہے ۔
19 ۔ خود میں مہم جوئی کی عادت پیدا کیجئے ۔
4
20 ۔ باقاعدگی سے مساج کیجئے تاکہ ذہنی اور جسمانی طور پر خود کو پُرسکون محسوس کر سکیں ۔
21 ۔ مصروفیات میں سے کوشش کرکے دوستوں کیساتھ کچھ وقت گزریئے ، ان کے ساتھ لنچ یا ڈنر کیجئے اور اپنا دن خوشگوار بنائیں ۔
22 ۔ اپنی عادتوں میں تھوڑی تبدیلیاں لائیں جیسے کے لفٹ کے بجائے سیڑھیاں چڑنے اُترنے کو ترجیح دیں ۔ اگر کسی کام کے لیے قریب جانا ہو تو پیدل چلنے کو ترجیح دیں ، چہل قدمی بھی صحت کے لیے نہایت فائدہ مند ہے ۔
23۔ ممکن ہوتو جم جوائن کر لیں تاکہ ورزش کا وقت مقرر رہے ، اور اسی وقت آپ صرف ورزش پر توجہ دے سکیں ۔
24 ۔ فطرت کے قریب رہیں ، تازہ ہوا میں گہرے سانس لیجئے ، چہل قدمی کیجئے ، تاکہ آپ کا ذہن پُرسکون رہے ۔
5
25 ۔ ڈرامہ ، موسیقی ، فلمز دیکھنا بھی مائنڈ تھراپی کہلاتی ہے ، فارغ اوقات میں ان تفریحات سے لطف اندوز ہوں ۔
26 اپنے مقاصد کا تعین کیجئے اور انہیں انجام تک پہنچانے کی کوشش کیجئے ، لیکن پُرسکون ہوکر کام کیجئے ، ذہن پر کسی بھی کام کو سوار نہ کریں ۔
27 ۔ جب عمر تیس برس کی ہونے لگے تو باقاعدگی اپنا طبّی چیک اپ کروائیے ، تاکہ بیماریوں سے بچا جا سکے ۔
28 ۔ بڑھتی عمر میں جس طرح ورزش بہت ضروری ہے ٹھیک اسی طرح بھر پور نیند بھی آپ کے جسم اور ذہنی سکون کے لیے بہت ضروری ہے ۔ کم از کم آٹھ سے دس گھنٹے کی نیند لینا معمول بنائیے ۔
29 ۔ کوشش کیجئے کہ مہینے میں ایک یا دو بار فیملی یا دوستوں کے ساتھ ضرور آؤٹنگ پر جائیں ، یہ تفریح آپ کے ذہن کو فریش کر دے گی ۔

6
30 ۔ ہر فرد لمبی عمر جینا چاہتا ہے اور یہ بھی چاہتا ہے کہ وہ کبھی بوڑھا نہ ہو ۔ خیر ایس تو ممکن نہیں البتہ صحت مند طرزِ زندگی اپنا کر ایک بھر پور اور صحت مند زندگی گزاری جا سکتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…