ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

واضح مقاصد کا تعین ،کامیابی حاصل کرنے کا ہنر

datetime 2  فروری‬‮  2016 |

لاہور (نیوز ڈیسک) واضح مقاصد کا تعین کرنے سے آپ کامیابی حاصل کرنے کا ہنر سیکھ سکتے ہیں۔ اپنے واضح اور ترتیب وار مقاصد کے لیے آپ بہتر لائحہ عمل ترتیب دے کر اپنی تمام صلاحیتیں ان کے حصول کے لیے وقف کر سکتے ہیں اور اعلیٰ کامیابی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ مقاصد کو ترتیب دینے اور ان کے حصول کے لیے کوشش کرنے سے آپ کی صلاحیتوں میں کئی گناہ اضافہ ہو سکتا ہے۔ مقاصد کا تعین زیادہ دشوار نہیں، اس کے لیے سب سے پہلے تو ضروری ہے کہ آپ کے پاس ایک صفحہ اور ایک قلم ہو۔ آپ اپنے مقاصد کو تحریر کرکے ان کے حصول کے لیے کوشش شروع کر دیں۔ اپنے عظیم مقصد کے حصول کے لیے صبح اٹھنے کے بعد خود کو یاددہانی کروائیں اور روزانہ ایک نئے جذبے سے سرشار ہو کر اس کے حصول کے لیے محنت کریں۔ لوگوں کو کامیابی کے لیے تحریک دینے والا عظیم مقرر زگ زیگلر کہتا ہے ”اپنے مقاصد کو لکھنے سے آپ ادھر ادھر بھٹکنے کی بجائے یک طرفہ ہو کر اپنے مقاصد کے حصول کے لیے محنت کرتے ہیں۔“ ایک صفحے پر اپنے مقاصد کو تحریر کرنے سے وہ مقاصد آپ کے لاشعور کا بھی حصہ بن جاتے ہیں اور جب یہ مقاصد آپ کے لاشعور کا حصہ بن جائیں تو آپ خود کارانہ انداز میں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے چوبیس گھنٹے مسلسل جدوجہد کرتے ہیں، چاہے وہ شعوری طور پر ہو یا لاشعوری طور پر۔ اس سے آپ کی زندگی میں پیش آنے والے حالات اور مقاصد میں ہم آہنگی پیدا ہو جاتی ہے۔ کامیابی کے حصول کے لیے آپ کو نئے نئے خیالات سوجھتے ہیں۔ آپ کی تخلیقی صلاحیتوں میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ آپ کو اپنے مسائل کا حل مختلف کتابوں، کالموں اور لوگوں حالات و واقعات سے ملنا شروع ہو جاتا ہے۔ ہر وقت آپ نئے تجربات سے زیادہ سے زیادہ سیکھتے ہیں۔ آپ میں اپنے مقصد کے حصول کے لیے قوت اور جوش و ولولہ پیدا ہو جاتا ہے اور آپ انتہائی سرعت سے ترقی کی منازل طے کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…