ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

سابق اسرائیلی وزیر اعظم کو جیل سے خوف کیوں آنے لگا؟

datetime 19  جنوری‬‮  2016 |
Former Israeli prime minister Ehud Olmert comes out of the courtroom at the Supreme Court in Jerusalem on Tuesday, Dec. 29, 2015. Israel's Supreme Court reduced Olmert's prison sentence for a sweeping bribery scandal from six years to 18 months, partially accepting his appeal and clearing the ex-premier of the main bribery charge against him. (Gali Tibbon/Pool Photo via AP)

اسرائیل (نیوز ڈیسک)کرپشن کے الزامات میں گرفتار سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے ابھی جیل کاٹنا شروع بھی نہ کی تھی کہ انہوں نے پراسیکیوشن سے ڈیل کر لی ہے تاکہ وہ جیل یاترا کی ایک اور سزا سے بچ سکیں۔اسرائیل کے ایک مقامی ریڈیو کے مطابق اولمرٹ کے وکلاءان کے کہنے پر پراسیکیوٹر جنرل سے ڈیل کر لی ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل اولمرٹ پر رشوت دینے کی کوشش کا مقدمہ چلا رہے تھے۔اطلاعات کے مطابق اولمرٹ نے اپنی سابقہ سکریٹری شولا زاکن پر دباﺅ ڈالا تھا کہ وہ ان کے خلاف کرپشن کیس میں گواہی نہ دیں اور انہیں خاموشی کے بدلے پیسے دینے کی پیشکش کی تھی۔ زاکن نے ان کی اس کوشش کی خفیہ ریکارڈنگ کر لی تھی۔ریڈیو کے مطابق پراسیکیوٹر نے پیر کے روز فیصلہ کیا تھا کہ اولمرٹ کرپشن کے الزام میں ملنے والی 18 ماہ کی قید کے ساتھ بیک وقت ہی رشوت دینے کی چھ ماہ کی قید بھی کاٹ لیں گے۔اولمرٹ کو سنہ 2000ءکے قریب مقبوضہ بیت المقدس میں رہائشی کمپلیکس کی تعمیر پر رشوت لینے کے دو علاحدہ الزامات پر مئی 2014ئ میں چھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ مگر دسمبر میں سپریم کورٹ نے ان کی قید کو 18 ماہ تک کم کردیا اور ایک الزام میں بری کردیا۔اولمرٹ کی یہ سزا 15 فروری سے شروع ہوگی۔ مگر اولمرٹ کو منگل کے روز ایک اور کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہونا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…