ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا کی سب سے ڈراﺅنی جگہ، کیا آپ یہاں جانا چاہیں گے؟

datetime 19  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لاطینی امریکا کے ملک میکسیکو میں ایک ایسا آئی لینڈ ہے جہاں لوگ جانے سے گھبراتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہر طرف سناٹا اور درختوں پر لٹکتی ہزاروں گڑیاں، یہاں آنے والوں پر خوف طاری کر دیتی ہیں۔ میکسیکو میں ایسا آئی لینڈ ہے جہاں جانا صرف ہمت والوں کا کام ہی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس جگہ ایک لڑکی ڈوب گئی تھی جس کی چیخیں اب بھی وہاں جانے والوں سنائی دیتی ہیں۔ ان خوفناک چیخوں کو روکنے کیلئے اس آئی لینڈ کے درختوں پر ہزاروں کی تعداد میں گڑیاں لٹکائی گئی ہیں تا کہ وہ ان آوازوں کو اپنے اندر جذب کر سکیں لیکن اس کے باوجود لوگوں کا کہنا ہے کہ اس بچی کی دردناک چیخیں رات کو اب بھی سنائی دیتی ہیں۔ بعض اوقات لوگوں کو لگتا ہے کہ کوئی ان کے کان میں سرگوشیاں کر رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہر سال سیکنڑوں افراد اس آئی لینڈ کا دورہ کرتے ہیں لیکن یہ جگہ سیاحوں کیلئے کبھی تفریح والا مقام نہیں رہی۔ ان گڑیوں کو لٹکانے والے شخص کا نام جولین سینتانا باریرا ہے جس کا دعویٰ ہے کہ اس نے ڈوبنے والی بچی کی دل دہلا دینے والی چیخیں اور پاو¿ں کے نشانات دیکھے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ لڑکی تقریباً 50 سال قبل ڈوب گئی گئی تھی۔ جب اس کی لاش کو نہر میں تیرتے ہوئے دیکھا گیا اس وقت اس کے ہاتھوں میں ایک گڑیا تھی۔ جولین ہی وہ واحد شخص تھا جس نے سب سے پہلے اس بچی کی لاش کو دیکھا۔جولین ہمیشہ اپنے آپ کو الزام دیتا رہا کہ اس نے اس بچی کے ہاتھوں میں لپٹی گڑیا کو کیوں کسی درخت پر نہیں لٹکایا تا کہ اس کی روح کو سکون مل سکے۔ اس کے بعد جولین نے بچی کی یاد میں درختوں پر گڑیاں لٹکانا شروع کر دیں جن کی تعداد اب ہزاروں تک پہنچ چکی ہیں۔ ان گڑیوں کو دیکھتے ہی لوگوں کے دلوں میں خوف طاری ہو جاتا ہے۔ آج سے 14 سال قبل جولین کا بھی اسی آئی لینڈ کے جنگل میں انتقال ہو گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…