یروشلم(نیوزڈیسک)دْنیا میں کہیں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں کوئی تقریب یا سرگرمی ہو اوراسرائیل اسے ناکام بنانے کے لیے ’پنگا‘ نہ لے یہ ممکن نہیں۔ آئے روز اس کی مثالیں منظرعام پر آتی رہتی ہیں۔ اس کی تازہ مثال حال ہی میں اس وقت دیکھی گئی ہے جب فرانس میں قائم اسرائیلی سفارت خانے نے پیرس میں ہونے والی خیراتی نوعیت کی نیلامی میں پیش کردہ ایک پورٹریٹ کو بولی کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فرانسیسی اخبار ’’لیبراسیون‘‘ اور ’’رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز‘‘ نے بتایا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی سفارت خانے کا وہ مطالبہ مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ 27 جنوری کو پیرس میں ہونے والی نیلامی میں ارنسٹ نامی مصوکی تیار کردہ ایک تصویر کو نیلامی کی فہرست سے نکالیں۔ اخبار اور صحافتی تنظیم کا کہنا ہے کہ نیلامی کے میزبان ادارے ’’دار اریکٹورال‘‘نے اسرائیلی دباؤ میں آکر مطالبہ ماننے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد نیلامی ملتوی کردی گئی ہے۔اسرائیل کی جانب سے نیلامی روکنے کے مطالبے کی بنیادی وجہ یاسرعرفات کی وفات کے بعد ان کی ایک تصویر بنی ہے جو سنہ 2004ء میں اخبار ’’لیبراسیون‘‘ کے صفحہ اول پر شائع ہوئی تھی۔ اس تصویر میں فلسطینی ’’کوفیہ‘‘گلوبند دکھایا گیا جس کے نیچے استفسار کے انداز میں ’’اب کیا ہوگا؟‘‘ کے الفاظ درج تھے۔بعد ازاں اخبار نے فرانسیسی آرٹسٹ ’’ارنسٹ بینیون ارنسٹ‘‘ کی تیار کردہ ایک تصویر بھی شائع کی تھی جس مصور نے فلسطینی کوفیہ کے ساتھ اسرائیل زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی لیڈر مروان البرغوثی کا خاکہ تیار کیا۔ مروان البرغوثی کا جنوبی افریقا کے آنجہانی لیڈر نیلسن منڈیلا کے ساتھ تقابل کیا گیا تھا۔ تصویر کے نیجے کیپشن میں ’’سنہ 1980ء میں جب میں نے منڈیلا کا خاکہ بنایا تو مجھے کہا گیا تھا کہ وہ دہشت گرد ہے‘‘ کے الفاظ تحریر کیے گئے۔اسرائیلی سفارت خانے نے نیلسن منڈیلا اور مروان البرغوثی کی تصویر کا باہم تقابل کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور ’’دار اریکٹورال‘‘ سے پْر زور مطالبہ کیا ہے وہ اس تصویر کو نیلامی میں شامل کرنے کا فیصلہ واپس لے۔اسرائیلی سفارت خانے نے اپنے ایک ای میل پیغام میں کہا ہے کہ ’’نیلامی میں پیشی کے لیے رکھی گئی تصویر دہشت گردی کے پروگرام کی عکاسی کرتی ہے حالانکہ جس شخص کی طرف اشارہ کیا گیا ہے وہ امن پسند تھا۔”نیلامی کے میزبان ادارے نے اسرائیلی مطالبہ مسترد کردیا ہے مگر اخبار لیبراسیون اور صحافتی تنظیم ’’ رپورٹر ود آؤٹ بارڈرز‘‘ نے کہا ہے اگر مذکورہ تصویر کو نیلامی کے لیے پیش نہیں کیا جاتا ہے وہ بھی اس کا بائیکاٹ کردیں گے۔
دونوں اداروں کی جانب سے جاری کردہ بیانات میں کہا گیا ہے کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ ’’دار اریکٹورال‘‘ نے نیلامی کا فیصلہ ملتوی کردیا ہے۔ اب کسی نئی مقام پر یہ نیلامی ہوگی جس میں فلسطینی کوفیہ اور مروان البرغوثی والی تصویر کو بھی شامل کیا جائے گا۔
’’داراریکٹورال‘‘ کے ایک عہدیدار فرانسو تاجان کا کہنا ہے کہ ’’ملک میں چند ہفتے پیشر ہونے والی دہشت گردی، اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات اور ایمرجنسی کے نفاذ میں توسیع کے بعد کسی متنازع تصویر کو نیلامی میں پیش کرنے پر اصرار کرنا عمومی نظام زندگی میں بے چینی پیدا کرنے کا موجب بن سکتا ہے۔ اس لیے ہم نے نیلامی میں اسرائیل کے مطالبے کے مطابق ایک تصویر کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا مزید کہا تھا کہ تصویر کو نیلامی کے لیے شامل نہ کرنے کا فیصلہ کسی فن کار کے فن پارے کے ساتھ زیادتی نہیں ہے۔”دوسری جانب ’’رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز‘‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں معلوم ہوا کہ نیلامی منسوخ کردی گئی ہے مگر ہم اس کا متبادل حل نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہم سوشل میڈیا کی قوت کو استعمال میں لائی گے اور تمام فن کاروں کے فن پاروں کو نیلامی میں شامل کرائیں گے۔ نیلامی کے انعقاد کے لیے ہماری یہ پہلی شرط ہوگی۔فلسطینی لیڈر کا تصویری خاکہ تیار کرنے کے لیے فرانسیسی آرٹسٹ ارنسٹ نے بھی اسرائیلی سفارت خانے کے مطالبے پر نیلامی ملتوی کرنے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ “میں اس بات پر حیران ہوں کہ ایک غیرملکی سفارت خانے کو اس بات کا فیصلہ کرنے کی کیسے اجازت دی جاسکتی ہے کہ ہم نیلامی میں کیا پیش کریں اور کیا نہ کریں۔ نیلام گھر کیلیے بھی مناسب نہیں کہ وہ کسی غیرملکی سفارت خانے کے دباؤ میں آکر نیلامی منسوخ کردے۔”
تصویر جس نے اسرائیل کو پریشان کردیا!
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































