اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کے وزیر برائے امیگریشن پیٹر ڈٹن نے ایک صحافی کو موبائل فون پر ’پاگل جادوگرنی‘ کا پیغام غلطی سے بھیجنے پر معافی مانگ لی ہے۔ اس ناخوشگوار پیغام میں کافی سخت الفاظ کا استعمال کیا گیا تھا اور یہ پیغام اصل میں اچھی شہرت نہ رکھنے والے سابق وزیر جیمی بِرگز کے لیے تھا۔سمینتھا میڈن کا کہنا تھا کہ وزیر ڈٹن نے بِرگز کے استعفے کے بارے میں ان کے لکھے گئے مضمون سے متعلق موبائل پیغام پر معافی مانگ لی ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی خبر رساں ادارے نیوز کارپ (نیوز کارپوریشن) کو دیے گئے اپنے بیان میں ڈٹن کا کہنا ہے کہ انھیں لگتا ہے کہ سمینتھا میڈن کے اگلے مضمون میں انھیں ’سخت تنقید کا سامنا‘ ہوسکتا ہے۔ڈٹن کا کہنا تھا کہ ’گزشتہ سالوں میں سیم (سمینتھا) اور میرے درمیان تندوتیز جملوں کا تبادلہ ہوتا رہا ہے اور اسی لیے اس واقعے کو ہم نے اتنا سنجیدہ نہیں لیا اور اس پر ہنسے۔ میں نے صاف لفظوں میں معافی مانگ لی تھی جو انھوں نے نیک نیتی سے قبول کرلی ہے۔‘سابق وزیر جیمی برگز نے ہانگ کانگ میں ایک رات مبینہ طور پر نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں گذشتہ ہفتے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کے بارے میں شکایت ایک خاتون سرکاری ملازم کی جانب سے سامنے آئی تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































