ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

خانہ بدوش گھر جہاں دل کرے لے جائیں

datetime 30  دسمبر‬‮  2015 |

تصویر میں نظر آنے والا گھر ایکڑ پر ٗ کنال پر‘ نہ ہی میلوں پر مشتمل ہے ہاں جی یہ گھر صرف10سے 12 فٹ ایریا پر بنایاگیا‘ یہ ا نوکھا کام ایک کینیڈین کمپنی نے کیا ہے۔ اس گھر کی بنیادیں زمین کے اندر نہیں بلکہ زمین کے اوپر موجود ہیں لہٰذا آپ اسے جہاں چاہیں گھر کے سامان کی طرح منتقل کر سکتے ہیں۔ اسے شروع میں “Kent Home”کا نام دیاگیا تھا مگر اب اسے NOMAD HOMES (خانہ بدوش گھر)کا نام دیاگیا ہے۔ دس فٹ رقبہ پر تعمیر گھر کے فرنیچر ز کے بارے میں جان کر آپ کی حیرانی مزید بڑھ جائے گی۔ اس جدید موبائل ہوم میں بیڈروم ٗ باتھ روم اورکچن کے ساتھ ساتھ لیونگ روم بھی موجود ہے۔

article-2483695-1922515600000578-198_1024x615_large

اس گھر کو بنانے کا مقصد بھی انتہائی دلچسپ ہے ۔ڈیزائنر آئین کینٹ کا کہنا ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بڑے شہروں اور دارالحکومتوں میں رہے اور وہاں اس کا خود اپنا گھر ہو۔ اس خواہش کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ہماری عمر گزر جاتی ہے مگر ہم اس گھر کا خواب اپنی آنکھوں میں لئے اس دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں۔ اب ایسا نہیں ہوگا آپ بڑے شہروں میں کام بھی کر سکیں گے اور وہاں اپنے گھر میں رہ بھی سکیں گے۔
آئین کینٹ کا کہنا ہے کہ انہیں اس گھر کو مکمل ڈیزائن کرنے میں 35 سال لگ گئے۔ اب اس گھر کو دیکھ کر بندہ حیران ہوئے بنا ء نہیں رہ سکتا کہ ایک شخص نے اپنی زندگی کے35 سال اس چھوٹے سے گھر کو ڈیزائن کرنے میں لگا دئیے۔ اس گھر کے اندر جھانکیں تو اس گھر میں مختصر ترین سی جگہ میں ضروریات زندگی کی تمام اشیاء کو اس ترتیب سے ڈیزائن کیاگیا ہے کہ دیکھنے والا داد دیئے بغیررہ ہی نہیں سکتا۔

nomad1
اس گھر کی دیواریں بہت شاندار اور مضبوط ہیں‘ان دیواروں کو آگ کی حرار ت بھی نقصان نہیں پہنچا سکتی اور نہ ہی پانی ان دیواروں کی مضبوطی اور خوبصورتی پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ گھر میں داخل ہو کر سامنے لیونگ روم ہے ‘یہاں تین چار لوگ آسانی سے بیٹھ سکتے ہیںْ یہاں ہی ایک سائیڈ پر کچن جبکہ دوسری جانب باتھ روم ڈیزائن کیاگیا ہے۔ اس گھر میں بجلی کا انتظام سولر سسٹم کے ذریعے کیاگیا ہے ۔گھر کی چھت سولر پینل سے آراستہ ہے اور ان پلیٹس سے بنائی جانے والی بجلی اس ’’خانہ بدوش گھر‘‘ کی ضرورت سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…