تلاش کرنے کے ماہر فرانسیسی ڈاکٹر فرانک اور ان کی ٹیم نے دریافت کیا۔ اب اس شہر کے اہم رازوں سے آہستہ آہستہ پردہ اٹھ رہا ہے۔

چودہ برس بعد اس گمشدہ شہر کے کھنڈرات اسکندریہ کے نزدیک خلیج ابو قیر میں بحیرہ روم کی سطح سے نیچے تیس فٹ گہرائی میں جا کر دریافت ہوئے۔ اب تک سمندر سے چوسنٹھ جہازوں کا ملبہ اور سات سو سے زائد لنگر نکالے جا چکے ہیں تو سونے کے سکے‘ وزن کیلئے استعمال کیے جانے والے باٹ اور تحریروں سے کنندہ دیو قامت تختیاں بھی برآمد ہوئیں۔ اس دور کے سونے کے سکے اور مجسمے بھی دریافت کئے گئے ہیں۔



















































