ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

انسانی زندگی کا سب سے بڑا راز اہرام مصر!

datetime 18  دسمبر‬‮  2015 |

چھ ہزار برس پہلے کے مصر میں جب فرعون حکومت کرتا تھا اور رعایا غلا م بے دام بن کر ان کی خدمت میں حاضر رہتی تھی۔ کنیزیں‘لونڈیاں‘غلام گردشوں میں دبے قدموں حرکت کرتیں اور فرعون بڑی شان و شوکت‘کروفراور رعب و وقار کے ساتھ جڑاؤ تخت کے اوپر سر پر افعی والا مکٹ رکھے شاہانہ زیب و زینت کے بیش قیمت زیورات پہنے‘ہاتھ میں دیوتاؤں کی عظمت و تقدیس کا عصا تھامے ‘سونے کی ایک عالی شان صندلی پربڑے کبرونخوت سے بیٹھتے تھے۔یہ فرعون انتہائی ظالم‘آمراور مطلق العنان تھے۔ پھر جب ان فراعین مصر کے دل میں لازوال اور لافانی بننے کی خواہش نے جنم لیا تو انہوں نے اہرام تعمیر کروائے۔ اس سلسلے میں جب فرعون خوفو نے مینار کبیر بنانے کا حکم صادر کیا تو ایک آمر مطلق کی خواہش کی تکمیل کیلئے ہزاروں‘لاکھوں مزدور اور راہگیر بیس برس تک مسلسل محنت کرتے رہے۔

dsc_0669_2

غربت و افلاس اور محنت و مشقت کے مارے ہوئے سیاہ فام‘ننگ دھڑنگ‘مزدورں اور غلاموں کی سینکڑوں لمبی لمبی قطاریں تھیں جو آگ برسانے والے سورج کی تپتی ہوئی شعاعوں کے نیچے تپتی ہوئی ریت پر پسینے میں شرابور‘تھکن سے چور ‘ زخموں سے نڈھا ل‘سنگ خارا کے بڑے بڑے ٹکڑوں کورسوں اور زنجیروں کی مدد سے کھینچتے ہوئے مشقت سے پھولی ہوئی رگوں کے ساتھ کنارہ نیل کی جانب صحرا میں گھسیٹ گھسیٹ کر لاتے تھے۔ جب وہ ذرا سستی سے کام لیتے تھے تو ان کی پیٹھ پر کوڑے برسائے جاتے تھے۔ ان میں سے کئی زخمی ہو کر گر پڑتے تھے اور کئی اٹھنے کی کوشش میں دم توڑ دیتے تھے۔ انسانوں سے جانوروں جیسا کام لیا جارہا تھا۔ ایک قیامت برپا تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…