وکٹوریہ آبشار:

زمبابو ے میں واقع دنیا کی بڑی آبشاروں میں سے ایک ہے جو دریائے زمبیزی پرواقع ہے۔ جب دریائے زمبیز ی زیمبیا سے زمبابوے میں داخل ہوتا ہے تو اسی مقام پر وہ420 فٹ کی ایک پہاڑی سے نیچے گرتا ہے اتنی بلندی سے گرنے کے باعث ا سکے پانی کی پھوار1600فٹ تک جا پہنچتی ہے۔ اس آبشار سے پیدا ہونے والا شور25 میل دور سے سنا جا سکتا ہے ۔ قدرت کی ایسی نشانیاں دیکھ کر انسان کا دل و دماغ خودبخود خالق مطلق کی صناعی کا معترف ہو جاتا ہے۔



















































