ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا کے حیرت انگیز آبشار

datetime 7  دسمبر‬‮  2015 |

دنیا کی سب سے بلند آبشار ہے جو مشہور عالم نیاگراآبشار سے قریباً20گنا بلند ہے۔ وینزویلا میں واقع اس آبشار کی بلندی979 میٹر ہے یہ دریائے چورون پر واقع ہے۔20ویں صدی کے اوائل میں ارنسٹو سانچیز لاکروز کی جانب سے دیکھے جانے کے باوجود مغربی دنیا1935ء تک اس آبشار سے ناواقف رہی۔ جب امریکی ہوا باز’’جیمز کوافورڈ اینجل‘‘ نے پرواز کے دوران اسے پہلی مرتبہ دیکھا۔ 1936ء میں وہ اس علاقے میں واپس آیا اور آبشار کے اوپر اپنا جہاز اتارا۔ آبشار کا نام اسی کے نام سے موسوم ہو کر اینجل آبشار کہلاتی ہے۔ اس آبشار کی اونچائی1949ء میں نیشنل جیوگرافک سوسائٹی نے ناپی‘ یہ آبشار وینزویلا کے سیاحتی مقامات میں سب سے زیادہ مقبولیت رکھتی ہے‘ یہ ایک جنگل میں واقع ہے اس لئے یہاں پر جانا اتنا آسان نہیں۔ سیاحوں کو جب کوئی ایسی مہم درپیش ہوتی ہے تو وہ وینزویلا کے دارالحکومت کراکاس سے بذریعہ ہوائی جہاز یہاں پر پہنچتے ہیں۔
اگوازو آبشار:

200x150px-Iguazu_Falls_4
برازیل اور ارجنٹائن کی سرحد کے قریب دریائے اگوازو پر واقع ایک عظیم آبشار ہے۔ یہ اس مقا م پر تشکیل پاتی ہے جہاں دریااپنے پورے جوبن پر ہوتاہے۔262میٹر کی بلندی سے گرنے والا پانی اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ اس سے ہر سیکنڈ میں اولمپک کھیلوں میں استعمال ہونے والے تیراکی کے کھیل میں جو حوض استعمال ہوتا ہے اس جیسے 6حوض بھرے جا سکتے ہیں۔ آبشاروں کا یہ عظیم نظام 2.7کلو میٹر کے رقبے پرقریباً270 آبشاروں پر مشتمل ہے۔ چند آبشاریں82میٹرتک بلند ہیں جبکہ اکثر آبشاروں کی اونچائی 64 میٹر210فٹ ہے۔ 150میٹر چوڑی اور700میٹر طویل انگریزی حرف”U” کی شکل کی ایک ڈھلوان جسے شیطان کا حلق کہا جاتا ہے ان میں سب سے زیادہ متاثر کن ہے۔ اسے دیکھنے کے لئے سیاح بڑے شوق سے آتے ہیں۔ اس سلسلے کی بیشتر آبشاریں ارجنٹائن میں واقع ہیں لیکن ان کا بہترین نظارہ برازیل کی جانب سے کیا جا سکتا ہے۔ یہ مشہور زمانہ نیاگراآبشار سے کہیں زیادہ بڑی ہے اور اس کا مقابلہ صرف افریقہ کی وکٹوریہ آبشار کر سکتی ہے جو زمبابوے اور زیمبیا کی سرحد پر واقع ہے ۔ اس آبشار کے علاقے کو دونوں ممالک میں قومی پارک کا درجہ دیاگیا ہے جو برازیل اور ارجنٹائن دونوں میں(اگوازونیشنل پارک) کہلاتے ہیں دونوں پارک یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کاحصہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…