ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

محنت کے بل پر دنیا کا امیر ترین شہزادہ۔۔۔

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

0x600
خطرات مول لینا اور جواء کھیلنے کے انداز میں نہایت چالاکی سے سرمایہ کاری کرنا بھی ان کا ایک انداز ہے لیکن کبھی وہ بے صبری اور جلد بازی میں سودا نہیں کرتے‘ اس کیلئے طویل انتظار کرتے ہیں۔ ایک بار انہوں نے ریاض میں بڑے قطعہ اراضی خریدنے کا ارادہ کیا‘ اس کے مالک نے جب دیکھا کہ پرنس جیسا سرمایہ کار اور ایک بڑی کاروباری شخصیت اس کی زمین میں دلچسپی لے رہی ہے تو اس نے خاصی ہوشربا قیمت مانگ لی۔ پرنس خاموشی سے واپس آ گئے اور انہوں نے پلٹ کر اس آدمی سے کوئی بات نہیں کی۔ کچھ دنوں بعد 1990ء میں عراق نے کویت پر حملہ کر دیا‘ پوری عرب دنیا میں ہیجان پھیل گیا‘ زیادہ تر عرب ممالک کے سربراہوں کا خیال تھا کہ یہ جنگ صرف کویت تک محدود نہیں رہے گی۔ بات بہت آگے تک جائے گی۔ پرنس الولید جس کے پاس زمین خریدنے گئے تھے اس کا مالک بھی گھبرا گیا اور بھاگتا ہوا پرنس کے پاس پہنچا‘ اس نے پہلے اپنی زمین کی جو قیمت مانگی تھی اب وہ اس کی ایک تہائی رقم لینے پر تیار تھا۔ اسے شائد یہ تیسرا حصہ قیمت ملنے کی امید بھی نہیں رہی تھی کیونکہ عرب دنیا کے بیشتر ممالک میں زمین اور جائیداد کی خرید و فروخت رک گئی تھی۔ پرنس نے مالک سے یہ زمین خرید لی‘ جلد ہی جنگ بندہو گئی‘ امریکا کی مداخلت پر عراق کو کویت پر قبضہ چھوڑنا پڑ گیا اور حالات معمول پر آ گئے اور پرنس کی زمین قیمت میں اضافے کے بعد کئی گنا مہنگی ہو گئی۔ چار سال بعد پرنس نے یہی زمین فروخت کی تو اسے ملین ڈالر کا منافع ہوا۔ یہ ہے پرنس الولید اور ان کا کاروباری انداز۔ اور یہ ہے وہ سیلف میڈ شہزادہ جس نے اپنی محنت کے بل بوتے پر مقام بنایا اور دنیا آج

Prince Alwaleed Bin Talal Al Saud, Saudi Arabia

مزید پڑھیے:مصیبتوں میں گھرے لاچار بے گھر آدمی کو اپنا کھویا ہوا بینک اکاؤنٹ مل گیا،دنیا بدل گئی

اسے امیر ترین آدمی سمجھتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…