1903ء میں نیویارک ٹائمز میں معدوم ہوجانے والے اپاچی قبیلے کے ایک فرد کے انٹرویو نے ایک بار پھر ایریزونا کے غار کے بارے میں لوگوں کی توجہ کو اپنی جانب کھینچا۔ اس شخص کا نام جیک اپاچی تھا اور اس کا تعلق اس مسلح جتھے سے تھا جس کے فرائض منصبی میں غار کے سونے کے ذخائر کی حفاظت کرنا شامل تھا لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ ان ذخائر کو غار کی گہرائیوں میں غرق کرنے میں بھی لگے رہتے تھے جن کے بارے میں ان کا عقیدہ تھا کہ وہاں ان کے دیوتاؤں کا مسکن تھا اور جو ناراض ہوسکتے تھے اگر انہیں مسلسل سونے کی خوراک نہ ملے۔ ایک بار جب اس مسلح جتھے کے چند افراد نے سونے کو حاصل کرکے وہاں سے فرار ہونے کا منصوبہ بنایا تو انہیں دیوتا کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا اور یہی اپاچی قبیلے کا اختتام بھی تھا۔ دیوتاؤں نے ناراض ہو کر آتش فشاں کا دھانا کھول دیا اور ایسا زلزلہ اس علاقے میں آیا جس نے غار سمیت ہر شے کو تہس نہس کردیا۔ یوں وہ غار ہمیشہ کے لیے زمین کی گہرائیوں میں غرق ہوگئی۔ جیک اپاچی اپنے قبیلے میں سے بچ نکلنے والے چند افراد میں سے ایک تھا جو نیویارک میں آکر آباد ہوا اور اس نے مزدور کی حیثیت سے اپنا کیریئر شروع کیا۔ جیک اپاچی کو نیویارک کے مقامی ٹی وی سٹیشن نے بھی مدعو کیا اور اس سے طویل انٹرویو کیا۔ اس انٹرویو کو اس سٹیشن کے علاوہ کئی اور ٹی وی سٹیشنوں سے بھی نشر کیا گیا۔ اس کے بعد مختلف موقعوں پر کئی ایک مہم جوؤں نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہ انہیں ایریزونا کے غار کا اصل نقشہ ہاتھ لگا ہے‘ اس غار کی تلاش کی لیکن کسی کو اپنے مقصد میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ ایریزونا کے غار آج بھی دنیا بھر کے مہم جوؤں کے لیے ایک راز کی حیثیت رکھتے ہیں۔ یہ اسطورہ عوام میں اتنا مقبول ہوا کہ اس پرہالی و وڈ نے ایک فلم بھی بنائی جس کا نام ’کنگ سولومنز مائنز‘ رکھا گیا۔ اس فلم کی کہانی اصل میں والٹر اور ڈاکٹر کو پیش آنے والے واقعات کوبنیاد بنا کر ترتیب دی گئی تھی۔ ہوسکتا ہے کبھی یہ راز دنیاکے سامنے خود کو آشکار کرے اور کوئی مہم جو ایریزونا کے غار تک پہنچنے میں کامیاب ہوجائے۔ لیکن اگر کوئی ایسا مہم جو وہاں تک پہنچ جاتا ہے تو کیا اسے واقعی وہاں سونے کا خزانہ ملے گا اور کیا واقعی وہ اس کے بارے میں کچھ بتانے کے لیے غار سے باہر آپائے گا؟
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات



















































