پاکستان میں گوادر پورٹ کی تعمیر اور وہاں چینی سرمایہ کاری نے بھارت کے سول اور عسکری سورمائوں کو شدید مشکلات اور پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے ۔ اب پاک چین اقتصادی راہ داری کے اعلان کے بعد تو بھارتیوں کی راتوں کی نیندیں حرام اور دن کا چین غارت ہوگیا ہے، کیوں کہ وہ کبھی نہیں چاہتے کہ پاکستان کسی بھی سطح پر ترقی کرے۔دوسری طرف بھارت چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ سے بھی خائف ہے۔ ایسے میں چین جہاں پاکستان میں گوادر کی بندرگاہ تعمیر کر رہا ہے وہیں وہ چٹاگانگ کی بندرگاہ بھی بنارہا ہے، جو بھارت کو کسی طور گوارا نہیں۔ چناں چہ بھارتی حکم راں بنگلادیشی بندرگاہ چٹاگانگ میں گہری دل چسپی لے رہے ہیں۔ کوشش کی جارہی ہے کہ وہاں بھارتی اثر و رسوخ بنگلادیشی حکومت سے بھی زیادہ ہوجائے۔مودی کے حالیہ دورۂ بنگلادیش میں جہاں دونوں ملکوں کے درمیان درجنوں معاہدے ہوئے، تاریخی زمینی معاہدہ عمل میں آیا وہیں چٹاگانگ کی بندرگاہ کے بھارتی استعمال کے حوالے سے بھی معاہدہ کیا گیا۔
اس معاہدے کے تحت بھارتی مال بردار بحری جہاز چٹاگانگ (Chittagong) اور مونگلا (Mongla) کی بندرگاہوں کو اپنی تجارتی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرسکیں گے۔ ان دونوں بندرگاہوں میں چٹاگانگ کو زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ گذشتہ چند برسوں سے چٹاگانگ کی بندرگاہ کے حوالے سے دونوں ملکوں میں بات چیت جاری تھی اور اب یہ معاہدہ طے پایا ہے۔بحری محاذ پر اپنی بالادستی کا خواب دیکھنے والے بھارت کو نہ صرف پاکستان بل کہ چین سے بھی ہر وقت کوئی نہ کوئی خطرہ رہتا ہے۔ چین اور پاکستان کی گوادر پورٹ کے حوالے سے سرگرمیاں دونوں ملکوں کے تجارتی مواقع کو مزید فروغ دینے اور ایک دوسرے کو مزید مضبوط و مستحکم کرنے کی کوشش ہے، لیکن بھارتی حکم رانوں کو ہر اچھی چیز میں بھی برائی نظر آتی ہے۔ وہ اپنے ساحلوں سے کئی سو کلومیٹر دور پاکستان اور چین کے بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر بھی واویلا مچانے کا فن جانتا ہے۔اب اس کی خواہش ہے کہ چٹاگانگ کی بندرگاہ کے ذریعے وہ نہ صرف چین اور پاکستان پر نظر رکھے بل کہ علاقے میں بحری تھانے دار بن جائے۔ گذشتہ سال بھی سری لنکا کے ساحلوں کے قریب چینی آبدوز کی موجودگی نے بھارتی حکم رانوں کے ہوش اڑادیے تھے اور وہ طرح طرح کی باتیں بنانے لگے تھے، جب کہ چینی بحری مشقوں سے بھی نئی دہلی کے ایوان اقتدار میں کھلبلی مچی رہتی ہے۔ بھارتی حکم رانوں کا عام تاثر یہ ہے کہ چین علاقے کی بندرگاہوں پر قبضہ کرکے بھارت پر تسلط حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
گوادر کی بندرگاہ کے حوالے سے تو انڈیا کی کچھ نہیں چل سکتی، کیوں کہ پاکستان اور چین کے تعلقات ہمیشہ کی طرح مضبوط ہیں اور ان میں بھارت جیسا کوئی ملک دراڑ نہیں ڈال سکتا، ہاں بنگلادیش کی کم زوری اور پاکستان سے مخاصمت کی وجہ سے بھارت کی بھرپور کوشش ہے کہ چٹاگانگ کی بندرگاہ کو اپنے قابو میں کیا جائے اور اگر ایسا ہو بھی گیا تو انہونی نہیں ہوگی، کیوںکہ بنگلادیش اور بھارت چاہے ایک دوسرے سے کتنا بھی لڑیں یا جھگڑے، پاکستان کی مخالفت میں دونوں ایک ہیں۔چٹاگانگ کی بندرگاہ سے عام طور پر پٹ سن کی مصنوعات، چمڑے سے بنی اشیا، سمندری خوراک، کھادیں اور دیگر مصنوعات کی تجارت ہوتی ہے۔ علاقے میں اس بندرگاہ کو تجارتی لحاظ سے بہت اہمیت حاصل ہے، کیوںکہ بنگلادیش کی درآمدات و برآمدات کا زیادہ تر حصہ اسی بندرگاہ کے ذریعے آتا جاتا ہے۔ یہ بات بھی قارئین کے لیے دل چسپی سے خالی نہیں ہوگی کہ بنگلادیش کی چٹاگانگ پورٹ بھی خطے کی ان بندرگاہوں میں سے ایک ہے جنھیں ہر قسم کے حالات میں چین کا تعاون حاصل رہا ہے اور اس کے قیام میں بھی چینی امداد و تعاون کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ پاکستان میں گوادر کی بندرگاہ، سری لنکا میں ہمبنٹوٹا پورٹ، مالدیپ میں مارائو (Marao) ، میانمار میں کیاکپیو (Kyaukpyo) بھی چینی تعاون اور تجربے کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔لیکن کیا کیا جائے اس بھارتی رویے کا جو پاکستان اور چین کی دشمنی میں اچھی چیز کو بھی برا سمجھتا ہے۔ چٹاگانگ پر قبضہ کرنے کا خواب اور گوادر کی بندرگاہ کو خدانخواستہ ناکام کرنے کی کوششں انتہاپسند بھارتی حکم رانوں کے اولین مقاصد ہیں۔ اپنے ان مقاصد کے حصول کے لیے بھارت سیاسی اور سفارتی بڑھکیں مارنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی اور تخریب کاری کے ذریعے صورت حال خراب کرنے کی بھی کوششیں کرتا رہتا ہے۔کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ چٹاگانگ کی بندرگاہ پر بھارت نے اپنا سو فی صد اثر و رسوخ بڑھا بھی دیا تب بھی وہ تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے دیگر ممالک خاص طور پر اس خطے میں چین کا محتاج رہے گا اور اسے نہ چاہتے ہوئے بھی بیجنگ کی بہت سی باتیں برداشت کرنی ہوں گی
گوادر بندرگاہ کاتوڑ،بھارت نے نیا معاہدہ کرلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































