ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

امیرممالک میں لوگوں کی متوقع عمر میں 10 سال کا اضافہ

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

نیویارک(آن لائن) عالمی ادارے کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 1970 کے بعد امیر ممالک کے باشندوں کی متوقع اوسط عمروں میں 10 سال کا اضافہ ہوا ہے۔آرگنائزیشن فار اکنامک کارپوریشن اینڈ ڈیولپمنٹ کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ امیر ممالک میں لوگوں کی خوشحالی کے باعث ان کی عمروں میں 10 سال کا اضافہ ہوگیا ہے یعنی اب ان ممالک کے لوگوں کی اوسط عمر میں بھی اضافہ ہوا ہے تاہم امریکی اس دوڑ میں بہت پیچھے ہیں اور تیار کردہ 34 ممالک کی فہرست میں سے 27 وں نمبر پر آئے ہیں۔ 40 سال قبل امریکیوں کی اوسط عمر پوری دنیا کے ممالک سے بہتر تھی لیکن اب اس میں کافی کمی آئی ہے حالانکہ امریکا اپنے لوگوں کی صحت پر دیگر امیر ممالک کے مقابلے میں 2 تہائی زیادہ خرچ کرتا ہے لیکن امریکیوں کی متوقع عمر کم ہونے کی وجوہات میں کمزور ہیلتھ سیکٹر، تنخواہوں میں عدم توازن، ادویات کا غیر قانونی استعمال، موٹاپے کا بڑھنا اور ٹریفک حادثات میں اضافہ شامل ہیں۔تحقیق کے لیے منتخب 34 ممالک میں لوگوں کی اوسط عمر بڑھ کر 80.5 ہوگئی ہے جب کہ یہ عمر 1970 میں 70 سال تھی اسی طرح خواتین کی اوسط عمریں مردوں سے زیادہ ہں اور اس میں سابقہ کی گئی تحقیق کے مطابق تسلسل پایا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق جاپان اس فہرست میں سب سے آگے ہے جہاں اوسط متوقع عمر 83.4 ہے جب کہ سوئزرلینڈ اور اسپین بھی اس کے قریب قریب موجود ہیں اوراٹلی، فرانس اور آسٹریلیا کے باشندوں کی اوسط عمریں بھی کچھ فرق کے ساتھ اتنی ہیں۔فہرست میں سلواکیہ، ہنگری اور میکسیکو کافی پیچھے ہیں اور وہاں متوقع عمر ٹاپ ممالک سے 9 سال کم ہے۔ آسٹریا، ایسٹونیا، فرانس اور ہنگری میں لوگ کی صحت کو خطرات شراب نوشی کے بے تحاشا استعمال اور سگریٹ نوشی کی وجہ سے ہیں جب کہ یہ رسک فیکٹر ناروے اور سویڈن میں انتہائی کم ہیں اور یہاں کے لوگ ان کا بہت کم استعمال کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…