ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

آئندہ 10 سال میں نوٹوں کے ذریعے لین دین ختم ہوجائے گا، سروے

datetime 24  اکتوبر‬‮  2015 |
Money photo illustration. Melanie Maxwell I AnnArbor.com

سروے میں کہا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں آپ کو اپنا پرس جیب میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ صرف آئی ڈی کی ضرورت ہوگی جو آپ کے اسمارٹ فون، اسمارٹ یا پھر اسمارٹ گلاسسز سے بآسانی استعمال میں لائی جاسکتی ہے۔ سروے کے مطابق صرف آسٹریلیا میں 2 کروڑ 30 لاکھ افراد اس وقت 5 کروڑ کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ استعمال کر رہے ہیں جس کا مطلب ہے کہ آسٹریلیا میں ہر شخص اوسطًا 2 کارڈ کا استعمال کر رہا ہے اور ہر کوئی اپنی صبح کی چائے یا کافی سے لے کر رات کے کھانے تک ہر ایک کا بل کریڈٹ کارڈ سے ادا کر رہا ہے۔ سروے سے یہ حیرت انگیز بات بھی سامنے آئی کہ لوگوں کی بڑی تعداد کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز پر اعتماد کرنے لگی ہے جب کہ لوگوں کا خیال ہے کہ کارڈ سے لین دین برق رفتار، محفوظ ترین، انتہائی آسان اور سستی ہے اور انہی خصوصیات کی وجہ سے اس کی مقبولیت ترقی یافتہ معاشروں سے لے کر ترقی پذیر معاشروں تک سب ہی میں تیزی سے بڑھ رہی ہے اور آنے والا وقت کیش لیس معاشروں کا دور ہوگا۔عالمی پے منٹ پروسیسنگ پرووائڈر پے منٹ کے سربراہ بورن بہرینڈ کا کہنا ہے کہ اگر اس رفتار سے لوگوں کا رجحان  کریڈٹ کارڈ کی جانب رہا تو آنے والے 10 سالوں میں رقم یا کیش اپنی موت آپ مر جائے گا اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے بے شمار ممالک کیش فری ملک بن جائیں گے۔ بورن کے مطابق کیش کا جیب میں رکھنا خطرناک ہے جو ایک دفعہ چوری ہوگیا تو دوبارہ کم ہی ملتا ہے لیکن کریڈٹ کارڈ گم ہو جائے تو اسے کینسل کردیں اور دوسرا حاصل کرلیں۔ بہرینڈ بورن نے سروے پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ڈنمارک کی حکومت کچھ ہفتے قبل ہی اعلان کرچکی ہے کہ انہیں اب مزید نوٹ چھاپنے کی ضرورت نہیں بلکہ جلد ان کا معاشرہ ’’کیش لیس‘‘ ملک میں تبدیل ہوجائے گا اسی لیے کیش اب قصہ ماضی بن جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…