ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

اصلی دہشت گرد کون؟ مسلمان یا۔۔۔!

datetime 24  اکتوبر‬‮  2015 |

ان تمام واقعات میں کہیں مسلمانوں کا نام نہیں، یہ وہ واقعات ہیں جو نائن الیون سے پہلے واقع ہوئے، اس کے بعد اسلام کو بدنام کرنے کی سازش شروع کی گئی، مسلمانوں کو مارا جاتا ہے، جب وہ اس کے خلاف آواز اٹھائیں تو ان کو دہشت گرد اور شدت پسند کہا جاتا ہے، فریڈم آپ ایکسپریشن کا نام لیکر ان کی عزت کی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں اور اگر وہ اسی فریڈم آف ایکسپریشن کا نام لیکر احتجاج کریں تو ان کو دہشت گرد کہا جاتا ہے۔ قوانین موجود ہیں لیکن ان کا استعمال اگر مسلمان کریں تو وہ شدت پسند ہیں۔ اسلام کیا ہے؟ اسلام یہ ہے کہ خود قرآن میں اللہ فرماتا ہے:۔
اسی وجہ سے ہم نے بنی اسرائیل پر یہ لکھ دیا کہ جو شخص کسی کو بغیر اس کے کہ وہ کسی کا قاتل ہو یا زمین میں فساد مچانے والا ہو، قتل کر ڈالے تو گویا اس نے تمام لوگوں کو قتل کردیا، اور جو شخص کسی ایک کی جان بچا لے، اس نے گویا تمام لوگوں کو زندہ کردیا اور ان کے پاس ہمارے بہت سے رسولؑ دلیلیں لے کر آئے لیکن پھر اس کے بعد بھی ان میں کے اکثر لوگ زمین میں ظلم و زیادتی اور زبردستی کرنے والے ہی رہے۔
آپ جانتے ہیں دنیا میں سب سے زیادہ افراد کنہوں نے قتل کئے؟ ہٹلر، ساٹھ لاکھ یہودیوں کا قاتل، وہ ایک عیسائی تھا، جوذف سٹالن نے 2 کروڑ افراد کو قتل کیا جن میں سے ڈیڑھ کروڑ کو بھوک ا رکھ کر مارا گیا، یہ مسلمان نہیں تھا، چینی ماؤ زدونگ نے ڈیڑھ سے دو کروڑ افراد کا قتل کیا وہ بھی مسلمان نہیں تھا، اٹلی کے بنیتو موسّولینی چار لاکھ افراد کو قتل کیا، فرانسیسی انقلاب کے دوران دو لاکھ افراد کو ایک ایسے انسان نے قتل کیا جو مسلمان نہیں تھا، اشوکا، جسے ہندو بہت مانتے ہیں نے ایک لاکھ افراد کو قتل کیا وہ مسلمان نہیں تھا۔ صدام
حسین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے لاکھوں افراد کو قتل کیا جبکہ امریکہ کے جارج بش نے اس کے خلاف کاروائی میں پانچ لاکھ بچوں کو قتل کر ڈالا کیا جارج بش مسلمان تھا؟ دہشت گردی کے خلاف جنگ (جو کہ اگر سی آئی اے کے ڈرگ بزنس کو مدِ نظر رکھ کر دیکھی جائے تو بنی ہی لاشوں کے اوپر ہے) میں صرف ایک اسامہ بن لادن کو لیکر لاکھوں افراد کو افغانستان میں قتل کیا گیا اور اب تک یہ سلسلہ جاری ہے، کیا امریکی، برطانوی اور نیٹو افواج مسلمانوں کے ہاتھ میں ہیں؟ لیبیا، مصر، عراق میں کتنے بے گناہ افراد کا قتل کیا گیا؟ پاکستان میں آئے دن کتنے ڈرون حملے ہوتے ہیں کیا امریکی حکومت اس بات کی یقین دہانی کروا سکتی ہے کہ مرنے والے چھوٹے بچے دہشت گرد تھے؟؟
دہشت گردی مسلمانوں سے نہیں ہے، امریکی وار آن ٹیرر کے قانون کے مطابق فریڈم آف ایکسپریشن کا مطلب ہی مسلمان کو دہشت گرد ثابت کرنا ہے،۔ امریکی سرزمین پر حملہ انسانیت پر حملہ ہے پھر بے شک اس کے لئے ساری انسانیت کو ہی کیوں نہ ختم کرنا پڑے۔ ہم مسلمان ہیں ہمیں منع ہے کہ دوسرے مذاہب کے خداؤں کو کچھ نہ کہا جائے لیکن جب نامِ محمدﷺ کو بگاڑا جائے وہ ایک واحد انسان جسے ہم سمیت خود اللہ کو بھی محبت ہے تو کون ایسا مسلمان ہے جو اس فریڈم آف ایکسپریشن کے آگے سرجھاکر اس کی آرتی اتارے؟
جو لوگ اسلام کو اور مسلمانوں کو دہشت گرد کہتے ہیں ان کو چاہئے اسلام اور قرآن کا مطالعہ کریں، قرآن میں جو اصل اسلام ہے وہ غلطیاں ڈھونڈ کر دیں جو اسلام کو غلط ثابت کرتی ہیں۔ ذیل میں دو ایسے افراد کے خیالات ہیں جو نہ تو دہشت گرد ہیں اور نہ ہی مسلمان:۔
اگر بھارت کو بہتر ٹھیک کرنا ہے اور یہاں حضرت عمر رضی اللہ جیسا حکمران ہونا چاہئے۔ (گاندھی)۔
وہ لوگ جواس فکر میں ہیں کہ ایٹمی ہتھیار اگر عربوں کے ہاتھ لگ گئے تو کیا ہوگا؟ ان کو جان لینا چاہئے کہ اسلام کا ایٹمی ہتھیار اسی دن گر گیا تھا جب حضرت محمد ؐاس دنیا میں آئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…