ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

اصلی دہشت گرد کون؟ مسلمان یا۔۔۔!

datetime 24  اکتوبر‬‮  2015 |

۔ 1880ء میں ثار الیکسزینڈر، سینٹ پیٹرزبرگ میں ایک بلٹ پروف گاڑی میں سفر کر رہا تھا اور وہاں دو دھماکے ہوئے پہلے دھماکے میں آس پاس کھڑے 21 افراد ہلاک ہوئے، دوسرے دھماکے میں ثار الیکسزینڈر خود ہلاک ہوا۔ ان دھماکوں کا ذمہ دار ایگناسی گرینویتسکی تھا جس کا تعلق روس سے تھا اور وہ مسلمان نہیں تھا۔
۔1886ء میں ہَے مارکیٹ شکاگو میں ایک لیبر ریلی کے دوران دھماکا ہوا جس میں 12 افراد موقع پر ہلاک ہوئے، سات پولیس افسران زخمی ہوئے لیکن بعد میں وہ بھی ہلاک ہوئے، یہ حملہ تخریبیوں نے کیا تھا جن میں کوئی مسلمان نہیں تھا۔
۔ 6 ستمبر 1901 کو امریکی صدر ولیم میکنلے لیون فرینک نامی ایک شخص کے ہاتھوں قتل ہوا، وہ مسلمان نہیں تھا۔
۔ یکم اکتوبر 1910 کو لاس ایجلس میں ٹائمز اخبار کی عمارت میں دھماکے میں 21 افراد ہلاک ہوئے، یہ دھماکہ دو عیسائیوں جیمز اورجازف نے کیا تھا وہ عیسائی تھے اور عیسائی، مسلمان نہیں ہوتے۔
۔ 28 جون 1914 کو آسٹریا کے شہزادے اور اس کی بیوی کو قتل کیا گیا یہ کاروائی باسنیا کے کچھ لوگوں نے کی جو مسلمان نہیں تھے۔
۔ 16 اپریل 1925 کو بلگاریا کے صدر مقام صوفیا کی ایک چرچ میں دھماکا ہوا جس میں دس ہزار اور پچاس افراد ہلاک ہوئے اور پانچ سو افراد زخمی ہوئے۔ یہ دھماکہ بلگاریا کی کیمونسٹ پارٹی نے کیا تھا اور وہ مسلمان نہیں تھے۔
۔ 1934 میں یوگوسلاویا کے بادشاہ کو قتل کیا گیا اور قاتل مسلمان نہیں تھا۔
۔ 1961 میں پہلا امریکی جہاز اغواء ہوا جس کا ذمہ دار ایک روسی تھا اور وہ مسلمان نہیں تھا۔
۔ 1995 میں اوکلاہوما کی وفاقی بلڈنگ میں 500 پاؤنڈ دھماکہ خیز مواد سے بھرا ایک ٹرک ٹکرایا جس کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے، اس دھماکے کے پیچھے عیسائی تھے، مسلمان نہیں۔
دوسری جنگِ عظیم کے بعد 1941 سے لیکر 1948 تک یہودیوں نے 259 سے زائد دہشت گرد کاروائیاں کیں اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں یہودی سب کچھ ہو سکتے ہیں مسلمان تو بالکل نہیں ہو سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…