دہشت گرد یا دہشت گردی، یہ لفظ سب سے پہلے کہاں استعمال ہوا؟ کیا اس لفظ کے ایجاد کی وجہ مسلمان بنے؟ ایسا تو بالکل نہیں ہے کیونکہ 1790ء میں فرانسیسی انقلاب کے دوران 1793ء اور 1794ء کو دہشت کے سال قرار دیا گیا تو دنیا میں پہلی بار دہشت گردی کا لفظ فرانسیسیوں نے استعمال کیا تھا جبکہ نامی گرامی آکسفورڈ ڈکشنری میں لفظ ‘‘ٹیررزم’’ کے یہ معنی درج ہیں:۔
سیاسی مقاصد کے حصول یا کسی حکومت کو کسی کام پر مجبور کرنے کے لئے پْر تشدد افعال کے استعمال کو ٹیررزم کہا جاتا ہے۔
خیر فرانسیسی انقلاب کے ان سالوں میں میکس ملن رابسپیری نے 5 لاکھ سے زائد افراد کو گرفتار کیا، جن میں سے چالیس ہزار کو قتل کیا گیا اور دو لاکھ سے زائد کو بھوکا رکھ کر مارا گیا تھا اس لئے ان سالوں کو دہشت کے سال قرار دیا گیا۔ یہ صرف ایک واقعہ نہیں ہے، اس جیسے مزید کئی واقعات ہیں جن کی طرف نہ تو ہمارا میڈیا دیکھتا ہے نہ ہی کسی کی توجہ جانے دی جاتی ہے۔ میڈیا مسلمانوں کے حق میں صرف اتنا کہتا ہے کہ ‘‘سارے مسلمان دہشت گرد نہیں لیکن سارے دہشت گرد مسلمان ہیں’’۔ ذراتاریخ کے ان واقعات کی طرف دیکھتے ہیں کہ دہشت گرد کون ہیں۔



















































