آئیے اب آپ کو امریکی قوانین جن کی ہم لوگ مثالیں دیتے ہوئے نہیں تھکتے‘ ایک دلچسپ اور عجیب واقعہ سناتے ہیں۔
امریکا کے شہر لاس ویگاس کے ایک کیسینو میں پانچ لاکھ ڈالر ہارنے والے ایک شخص نے جوا خانے پر یہ کہتے ہوئے دعویٰ کر دیا ہے کہ ان پر اس رقم کی ادائیگی لازم نہیں کیونکہ جب وہ یہ رقم ہارے تو شراب کے نشے میں دھت تھے۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہری مارک جونسٹن نے ڈاؤن ٹاؤن گرینڈ نامی کیسینو کے خلاف انھیں اس حالت میں شراب پلانے اور رقم ادھار دینے کا الزام لگایا ہے جب کہ وہ پہلے ہی شراب کے نشے میں تھے۔52 سالہ مارک 30 جنوری کو اس جواء خانے میں آئے تھے اور 17 گھنٹے تک جواء کھیلتے رہے تھے۔لاس ویگاس امریکی ریاست نیواڈا میں واقع ہے اور ریاستی قوانین کے تحت وہ افراد جو واضح طور پر نشے میں دکھائی دیں انھیں جواء کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔جواء خانے نے تاحال اس معاملے پر تبصرہ نہیں کیا ہے تاہم اطلاعات کے مطابق کیسینو کی انتظامیہ بھی مارک جونسٹن سے قرض کی وصولی کے لیے قانونی ذرائع استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔مارک کے وکیل شان لٹل نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ یہ ایک ’غیرمعمولی‘ معاملہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص اتنا زیادہ نشے میں تھا کہ اپنے تاش کے پتّے بھی صحیح طریقے سے پڑھ نہیں پا رہا تھا اور جواء خانے والے اسے مزید شراب پلاتے رہے اور رقم ادھار دیتے رہے۔شان لٹل کے مطابق ان کے موکل نے نہ صرف اپنے بینک کو ڈاؤن ٹاؤن گرینڈ کیسینو کو رقم کی ادائیگی کا عمل روکنے کا حکم دیا ہے بلکہ وہ اپنا نام خراب کرنے پر جواء خانے سے زرتلافی بھی چاہتے ہیں۔
جوئے کے انداز بھی بدل گئے!
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































