۔ ان کی کوئی دوسری خوا ہش نہیں ہو تی۔
مر بع نما ہاتھ: مربع نما ہا تھ کی ساخت کا دارومدار زیادہ تر ہتھیلی پر ہوتا ہے یعنی ہتھیلی کی شکل مر بع نما سی ہو تی ہے‘ لہٰذا ہا تھ کی شکل بھی اسی طرح کی بن جاتی ہے یہ ہاتھ کلائی کے قریب اور انگلیوں کی جڑوں اور ان کی اطراف پر قدرے سیدھا یا ہموار ہو تا ہے ۔ کلائی کے قریب انگلیوں کی شکل بھی ’’ مربع نما ‘‘ سی ہو تی ہے مگر انگوٹھا ہمیشہ لمبا اور خو بصورت دکھائی دیتا ہے۔ اسی وجہ سے یہ ہتھیلی سے قدرے ہٹا ہٹا معلوم ہو تا ہے ۔ مر بع نما ہاتھ کو عملی یا مفید ہاتھ بھی کہا جا تا ہے اس لیے جن لو گوں کے اس قسم کے ہاتھ ہو تے ہیں وہ بڑے عملی‘ دنیا دار اور سوچ سمجھ کر کام لیتے ہیں ‘ انھیں دنیا اور دنیا کی چیزوں سے بڑا لگاؤ ہو تا ہے ‘ ان کے خیالات زیادہ بلند نہیں ہو تے بلکہ اپنے کام میں بڑی جانفشانی سے لگے رہتے ہیں‘ انھیں کسی بات کا اس وقت تک یقین نہیں آ تا جب تک ان کے سامنے کوئی ٹھوس جواز نہ پیش کیا جائے‘ یہ عمو ماََ مذ ہبی اور تو ہم پرست ہو تے ہیں ۔ یہ لو گ پختہ ارادے اور ضدی طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ خاص طور پر اگر انگوٹھا لمبا اور اس کا جو ڑ سخت ہو تو یہ ہر اس کام میں کا میاب ثابت ہوتے ہین جن میں بلند خیالات اور تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال نہیں ہو تا۔ کاروبار ‘ وکالت ‘ ڈاکٹری اور سائنس وغیرہ میں بڑے اچھے رہتے ہیں اور عموماََ یہ اس قسم کے پیشے ا ختیار کرتے ہیں۔
چست ہاتھ:چست ہاتھ کی شکل عموماََ بے قاعدہ اور انگلیوں کے جو ڑ گرہ دار ہو تے ہیں ‘ انگلیوں کی پو ریں مو ٹی مو ٹی سی ہو تی ہیں۔ ایسے لوگ عمو ماََ کسی نہ کسی کام میں مشغول رہتے ہیں ‘یہ لوگ ان تھک طاقت کے مالک ہو تے ہیں اور جس کا م میں ہاتھ ڈال لیں اسے بڑی جانفشانی اور تن دہی سے کرتے ہیں ۔ان لو گوں کے خیالات بڑے بلند ہوتے ہیں۔ ان میں تحقیقی کام کر نے کی صلاحیت ہو تی ہے۔ ان میں کو ئی بھی کام کرنے کے سلسلہ میں پہل کرنے کی ہمت ہو تی ہے۔ یہ بڑے غیر روانی‘ جذباتی اور چوکنے ہو تے ہیں۔ دراصل انھیں مربع نما ہاتھ رکھنے والے لو گو ں کے بر عکس سمجھنا چاہیئے‘ یہ ان سے بالکل مختلف ہوتے ہیں۔ چست ہاتھ کی ہتھیلی بھی بے قاعدہ ہو تی ہے‘ یہ انگلیوں کے قریب چوڑی اور کلائی کے قریب سے تنگ ہو سکتی ہے یا اس کے برعکس بھی ہو سکتا ہے۔ پہلی حالت میں یہ لوگ بڑے عملی‘ اپنے نظر یات کے پختہ اور کم جذباتی ہو تے ہیں‘ اس کے بر عکس یعنی اگر ہتھیلی کلائی کے قریب سے چوڑی ہو اور انگلیوں کی طرف سے تنگ تو ایسے لو گ بڑے جذباتی اور جلد باز ہو تے ہیں ۔



















































