ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

سگریٹ کی غیرقانونی تجارت میں اضافہ

datetime 15  اکتوبر‬‮  2015 |
OLYMPUS DIGITAL CAMERA

پاکستان کے 13حکومتی ادارے اور25قوانین جوکہ سگریٹ کی غیرقانونی تجارت اورفروخت کوروکنے میں ناکام ہوگئے ہیں اورایک اندازے کے مطابق اس سے سالانہ قومی خزانے کو24ارب روپے کونقصان ہورہاہے ،غیر قانونی سگریٹوں کی فروخت میں 43فیصد سے زائد اضافہ ہونے کی وجہ سے قومی خزانے کو سالانہ 24ارب روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ ملک میں غیر قانونی اور اسمگل شدہ سگریٹوں کے حوالے سے ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر 4سگریٹوں میں ایک غیر قانونی ہوتا ہے۔ ملک میں فروخت ہونے والے سگریٹوں میں 23.7 فیصد سگریٹ غیر قانونی اور اسمگل شدہ فروخت ہو رہے ہیں جس کی مالیت سالانہ 19.5ارب روپے بنتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چھ سالوں کے دوران غیر قانونی اور اسمگل شدہ سگریٹوں کی فروخت میں مجموعی طور پر 43.5فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے قومی خزانے کو ٹیکس اور ڈیوٹیوں کی مد میں مجموعی طور پر 24ارب روپے سالانہ کا نقصان اٹھانا پڑتاہے۔
03
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مقامی طور پر تیار ہونے والے 17.3 ارب روپے کے سگریٹ پر کسی قسم کی ڈیوٹی یا ٹیکس ادا نہیں کیا جاتا ہے جبکہ بقایا سگریٹ غیر قانونی طور پر اسمگل کر کے لائی جاتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں غیر قانونی طور پر تیار ہونے والے سگریٹوں کی بڑی وجہ سے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سرحدوں پر چیکنگ کی ناقص صورت حال اور تاجروں کو ملنے والا زیادہ منافع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…