ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

بیڈ روم میں روشنی کے وہ نقصانات جن کے بارے میں آپ نے سوچا بھی نہیں

datetime 8  اکتوبر‬‮  2015 |

عمومی طورپر خیال کیاجاتاہے کہ بیڈروم میں روشنی کی وجہ سے نیند میں خلل پڑتاہے لیکن ایک تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ بیڈروم میں موجود روشنیاں ذیابیطس، ڈپریشن اور حتیٰ کہ کینسر جیسی بیماریوں کا سب بھی بن سکتی ہیں۔
چھاتی کے کینسر کے عالمی شہرت یافتہ محقق ڈاکٹر رچرڈ سٹیونز کی حالیہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ رات کے وقت بیڈروم میں روشنی کی موجودگی اور الیکٹرونک آلات سے خارج ہونے والی روشنیاں بالواسطہ طور پر متعدد بیماریوں کا باعث بنتی ہیں۔ یونیورسٹی آف کینیٹیکٹ سے تعلق رکھنے والے محقق کا کہنا ہے کہ قدرت نے دن جاگنے کے لئے اور رات سونے کے لئے بنائی ہے۔ رات کے وقت بیڈ روم میں روشنی کی موجودگی یا کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ کمپیوٹر یا موبائل فون جیسے آلات سے برآمد ہونے والی روشنی ہمارے جسم کے قدرتی حیاتیاتی کلاک میں گڑ بڑ کردیتی ہے جس کی وجہ سے جسمانی ہارمونز اور میٹابولزم میں بھی تبدیلیاں واقع ہوجاتی ہیں۔ ان تبدیلیوں کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جسم میں طرح طرح کی بیماریاں پیداہوجاتی ہیں لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ ہمیں اس بات کا احساس نہیں ہے کہ بیڈروم میں روشنیوں کی موجودگی بھی خطرناک بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔
ڈاکٹر سٹیونز سائنسی جریدے ”فلوسوفیکل ٹرانزیکشنز“ میں لکھتے ہیں کہ ماہرین صحت اچھی نیند پر تو بہت زور دیتے ہیں لیکن اس میں خرابی پیدا کرنے والی روشنیوں کے بارے میں عام طور پر بات نہیں کی جاتی۔ ان کا کہنا ہے کہ انسانی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے جس طرح دن کی روشنی ضروری ہے اسی طرح رات کا اندھیرا بھی ہماری بنیادی ضرورت ہے۔ وہ ہدایت کرتے ہیں کہ رات کے وقت گھر میں روشنیاں انتہائی مدھم کردیں اور خصوصاً بیڈروم میں مکمل اندھیرے کا اہتمام کریں تاکہ آپ خاموشی سے حملہ آور ہنے والی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…