ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

’اداکاری کرنی ہے تو کپاس چننی ہو گی‘

datetime 2  اکتوبر‬‮  2015 |

ازبکستان کی حکومت نے موسیقاروں، فلمی ستاروں اور ہدایتکاروں سے کہا ہے کہ وہ کپاس کی فصل کو چننے میں مدد کریں بصورتِ دیگر ان پر پابندی لگ سکتی ہے۔ ازبک زبان میں نشر ہونے والے لبرٹی نامی امریکی ریڈیو سے بات کرتے ہوے متعدد فنکاروں نے بتایا ہے کہ انھیں سرکاری فلم ساز کمپنی کی جانب اس سلسلے میں ہدایات موصول ہوئی ہیں اور سٹیج کے اداکاروں کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ فصل چننے کے لیے تاشقند کے علاقے میں واقع کپاس کے کھیتوں کا رخ کریں۔ ایک فلم اداکار کا کہنا تھا کہ ’وہ اس سلسلے میں کافی سختی کر رہے ہیں، ہمیں بسوں میں بیٹھا کر کھیتوں میں لےجایا گیا اور کہا گیا کہ دوپہر کے کھانے سے قبل ہر شخص کم از کم 30 کلو کپاس چنے اور اس میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔‘ اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ’ انھوں نے ہم پر واضع کر دیا تھا کہ جو بھی مطلوبہ ہدف حاصل نہیں کر سکے گا اسے اداکاری کا کام نہیں ملے گا۔‘ یہ خبر وسطی اشیا کے میڈیا کی جانب سے بڑے پیمانے پر رپورٹ کی گئی ہے لیکن ملک کے اندر اسے رپورٹ نہیں کیا گیا ہے کیونکہ ازبکستان میں ذرائع ابلاغ پر پابندیاں عائد ہیں اور حکومت پر تنقید کی کسی کو اجازت نہیں ہے۔ لبرٹی ریڈیو کے مطابق مقامی اخبارات نے رپورٹ کیا ہے کہ کسان اپنی مدد کے لیے فنکاروں کو دعوت دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ازبکستان کو سرکاری اراضی پر لگائی جانے والی فصلوں کی چنائی کے لیے فوجیوں، طلبا، سرکاری ملازمین اور بعض اوقات بچوں سے جبری مشقت لینے پر بین الاقوامی برادری کی جانب سے تنقید کا سامنا رہتا ہے۔ ماضی میں بھی کھیتوں میں کام کرنے والے افراد کو تفریح مہیا کرنے کے لیے فنکاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ ان کو کھیتوں میں کام کرنے کا کہا گیا ہو۔ لبرٹی ریڈیو کے مطابق لیکن کچھ مراعات یافتہ اداکار اس سارے عمل کو صدر اسلام کریموف کی حکومت سے اپنی فاداری ثابت کرنے کا موقع سمجھتے ہیں۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…