اسلا م آ با د(آن لائن) پاکستان کی تاریخ میں اکتوبر کا مہینہ نہایت اہمیت کا حامل رہا ہے عجیب و غریب حقیقت یہ ہے کہ اکتوبر میں رونما ہونے والے بعض واقعات انتہائی دور رس اور ہمہ گیر ثابت ہوئے ہیں اور بعض واقعات کے اثرات تین نسلیںگزر جانے پر بھی محسوس کیے جاتے ہیں ماہ اکتوبر میں جہاں قدرتی آفات نازل ہوئیں وہیں سیاسی آفات بھی کم نہیں رہی ہیں۔ ماہ اکتوبر میںقیام پاکستان کے وقت 1947ءمیں 27اکتوبر کو بھارتی فوج کشمیر پر قابض ہو گئی تھی اور برصغیر میں خوں آشام معرکہ آرائیوں کا لامتناہی سلسلہ شروع ہو گیاجس کے بعد پاکستان بھارت میں کبھی ختم نہ ہونے والی کشیدگیوں کا آغاز ہو گیااسی کشیدگی نے جوہری طاقت کے حصول کو جنون میں تبدیل کر دیا اور آج 68برس گزر جانے اور تین نسلوں کے اگلے جہان سدھار جانے کے بعد بھی ابھی تک کشمیر کا مسئلہ حل طلب ہے۔قیام پاکستان کے صرف چار برس بعد ہی ملک کے پہلے وزیر اعظم خان لیاقت علی خان کا قتل بھی ماہ اکتوبر میں ہوااوربرسوں بعد بھی قائد ملت کا قتل ایک سربستہ راز ہے۔24اکتوبر1954ءکو اس وقت کے گورنر جنرل غلام محمد نے پاکستان میں جمہوریت کی بساط لپیٹے ہوئے دستور ساز اسمبلی توڑ دی تھی اکتوبر کے مہینے میں دستور ساز اسمبلی کی بدطرفی نے ملک کو ایک بحران سے دو چار کر دیا اور آج 61برس بعد بھی ملک سیاسی بحرانوں کا شکار ہے۔سال 2001ءمیں ماہ اکتوبر کے دوران امریکہ وبرطانیہ نے اپنی فوجیں افغانستان میں اتاریں اور وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں لاکھوں معصوم افراد موت کی گھاٹیوں میں اتار دیے گئے پاکستان کو اس دوران بدترین معاشی بدحالی،خود کش حملوں،ڈرون حملوںاور سیاسی انتشار کا سامنا ہے۔ 8اکتوبر 2005ءملک کا بدترین زلزلہ آیا جس سے ہزاروں افراد جاں بحق ہوئے بلکہ ایک نسل ختم ہوگئی 10 برس گزر جانے کے بعد بھی زلزلہ کے متاثرین کے زخموں سے خون رس رہا ہے۔پاکستانی سیاست کے اہم ترین کردار اور اپنے وقت کے دو طاقتور وزاءاعظم محترمہ بے نظیر بھٹو اور میاں نواز شریف کو بیک جنبش قلم گھر بھجوانے والے صدر پاکستان غلام اسحاق خان کا انتقال بھی ماہ اکتوبر میں ہواتھا سابق صدر غلام اسحاق خان نے اپنی پوری زندگی اقتدار کی غلام گردشوں میں گزار دی اور وہ بہت سے رازوں کے امین تھے وہ تمام راز اپنے سینے میں لے کر خاک تلے دفن ہو گئے یوں رہتی دنیا تک وہ راز راز ہی رہیںگے۔12اکتوبر1999ءکو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے منتخب وزیر اعظم میاں نواز شریف کی حکومت بد طرف کر دی تھی جس کے بعد شریف برادران کو جلاوطنی اختیار کرنا پڑی ملکی تاریخ میں چیف جسٹس آف پاکستان کو ان کے منصب سے معطل کر دیا گیاجبکہ ملک میں مقامی حکومتوں کے قیام جیسے تجربات کیے جاتے رہے جس کے کرپشن کی داستانیں زبان زد عام ہیں۔18اکتوبر 2007ءکو کراچی میں سانحہ کارساز ہوا جس میں بے نظیر بھٹو کے قافلے پر بموں سے حملہ ہواجس میں پیپلز پارٹی کے 124سے زائد کارکن جاں بحق و زخمی ہوئے تھے جبکہ ماہ اکتوبر میں ہی محترمہ بے نظیر بھٹو ملک کی و زیر اعظم منتخب ہوئیں ۔ ماہ اکتوبر میں سابق گورنر سندھ حکیم سعید اورکالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما مولانا اعظم طارق حملہ میں جاں بحق ہو گئے تھے۔بھارت کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی بھی ماہ اکتوبر میں قاتلانہ حملہ میں ہلاک ہو گئی تھیں۔
ملکی تا ریخ میں اکتوبر کا مہینہ نہایت اہمیت کا حامل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































