ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہالی و وڈ کی ’’ آل ٹائم فیورٹ‘ ‘ ٹاپ ٹین فلمیں

datetime 20  ستمبر‬‮  2015 |

فلمیں آرٹ کا خوبصورت ترین نمونہ ہیں‘ جن میں حقیقی زندگی کی حرارت کے ساتھ افسانوں کی دھنک بھی شامل ہوتی ہے۔ ان کا رشتہ ہر انسان کی ذات سے جڑاہے کیونکہ بڑے پردے پر چلنے والے مناظر اکثر و بیشتر ہمیں اپنی زندگی کی کہانی محسوس ہوتے ہیں۔ فن کی خوبصورتی یہی ہے کہ ان کو سمجھنے کے لیے کوئی مخصوص زبان یا معاشرت کی ضرورت نہیں بلکہ انسانی جذبات اور دل کی آواز ہی ان کی تفہیم کے لیے کافی ہے۔ ہالی و وڈ فلم انڈسٹری قریباً ایک صدی سے زیادہ عرصے سے اپنی بہترین فلمو ں کے ذریعے شائقین کے دلوں پر حکمرا نی کررہی ہے۔ پسندیدگی کے پیش نظر یہ فلمیں دنیا بھر میں ریلیز کی جاتی ہیں اور ان کو دیکھنے والوں کی تعداد ان گنت ہے۔ اگر ہالی ووڈ کی مقبول ترین فلموں کا جائزہ لیا جائے تو ہمیں دس ایسی فلمیں دیکھنے کو ملیں گی جنہوں نے شائقین کے دل جیت لیے اور ان کو بلاک بسٹر کا درجہ ملا۔ ان کو ’’آل ٹائم فیورٹ‘ ‘ فلمز کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
01:Gone With The Wind

gone-with-the-wind
1939ء میں ریلیز ہونے والی یہ فلم مقبولیت اور پسندیدگی کے لحاظ سے تمام ریکارڈ توڑتی ہوئی نظر آتی ہے۔ ایک ناول سے ماخوذ اس فلم کی کہانی امریکی سول وار کے زمانے کے گرد گھومتی ہے جس میں جنگ کی تباہی کے علاوہ رومان کی داستان بھی ہے۔ فلم کے مرکزی کردار اس دور کے سپر سٹار کلارک گیبل تھے جبکہ ان کے علاوہ ویون لیگ اور لیسلی ہارورڈ شامل تھے۔ اس کے ہدایتکار وکٹر فلیمنگ تھے۔ اس فلم کو دس اکیڈمی ایوارڈز سے نوازا گیا جو اس وقت کے لحاظ سے ایک ریکارڈ تھا اور قریباً بیس برس تک قائم رہا۔امریکی سنیما کی تاریخ میں اس فلم کی سب سے زیادہ ٹکٹیں فروخت ہوئیں اور اس کو سب سے بڑی بلاک بسٹر فلم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔تین گھنٹے چالیس منٹ کی یہ فلم ہالی ووڈ کے اس سنہری اور کلاسک دور کی سب سے عمدہ یادگار ہے جس نے ہالی ووڈ کو بین الاقوامی طور پر منوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔بطور ہیرو کلارک گیبل کی پرفارمنس نے فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا مگر جب ان کو اپنی بہترین کارکردگی پر آسکر ایوارڈ نہیں دیا گیا تو ناقدین اور شائقین کے لیے ایک بڑا صدمہ تھا۔
02:Stars Wars

star wars wallpaper 5
سائنس فکشن پر مبنی یہ فلم سیریز 1977 ء میں ریلیز ہوئی‘ جس نے سنیما کا رنگ ڈھنگ ہی بدل ڈالا۔’سٹار وارز‘ کامیابی‘ شہرت اور منافع کے لحاظ سے آ ج تک کی سب سے ہٹ سائنس فکشن فلم ہے۔ اس سیریز کا مرکزی خیا ل جیورج لوکاس کا تیار کردہ تھا اور اس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اس کو فلم سیریز کا درجہ دے دیا گیا اور اب تک اس کے چھ حصے ریلیز ہو چکے ہیں۔اس فلم کی ریلیز کے ساتھ ہی میڈیا میں ایک نئے کلچر نے جنم لیا اور اس کی مقبولیت کو کیشن کروانے کے لیے اس پر ناول لکھے گئے ‘ٹی وی پروگرام تیار کیے گئے ‘بچوں کے لیے ویڈیو گیمز اور کامک بکس لکھی گئی۔ یہ تمام چیزیں ہاتھوں ہاتھ بکیں۔ ان فلموں میں انسانی تجسس کو ابھارنے کے لیے خلاء میں اڑنے وا لے سپیس شپس اور اڑن طشتریوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شائقین کے لیے بڑی سکرین پر پیش کیا گیا جو انہیں ششدر کر گئیں۔
03:Avatar

The_making_of_avatar_front_cover
ہدایتکار جیمز کیمرون کی بنائی گئی تھری ڈی سائنس فکشن فلم ’اواٹار‘ نے ریلیز کے بعد کامیابی کے تمام تر ریکارڈ توڑ دئیے۔ حیرت انگیز ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر کی مدد سے تیار کی گئی اس Animated فلم نے سنیما کی تاریخ ہی بدل ڈالی اور اس نے دنیا بھر میں اربوں ڈالرز کا کاروبار کیا۔ فلم کی کہانی میں انسان کی دولت اور قدرتی وسائل کی حرص کو موضوع بنایا گیا جو اپنی دنیا کو تباہ کرنے کے کے بعد اب دوسرے سیارے کی جانب گامزن ہیں تاکہ وہاں کے وسائل پر قبضہ جما سکیں مگر ان کو سامنا کرنا پڑتا ہے اس سیارے کے باشندوں کی مزاحمت کا اور ہمیں دیکھنے کو ملتے ہیں کچھ خوبصورت سین۔
04:The Sound of Music

220px-Sound_of_music
یہ میوزیکل فلم 1965ء میں ریلیز ہوئی جس کے ہدایتکار رابرٹ وائس تھے اور مرکزی ستاروں میں جولی اینڈریوز اور کرسٹو فر پلومر شامل تھے۔ یہ فلم ہالی وڈ کی منفرد فلم تھی جس میں کئی مقبول گانوں کو فلم کی کہانی کے ساتھ سمویا گیا تھا۔شائقین کو یہ نیا تجربہ بے حد بھایا اور انہوں نے جوق در جوق سنیما میں جا کر فلم دیکھی۔ اس فلم میں ترتیب دئیے گئے گانوں کو ’ آل ٹائم بیسٹ ‘ گانوں کا ایوارڈ بھی دیا گیا جبکہ اس فلم کو پانچ آسکر ایوارڈز سے بھی نواز گیا جس میں بہترین فلم کا ایوارڈ بھی شامل تھا۔اس فلم کی کامیابی نے ’ ’Gone With The Wind‘‘ کی مقبولیت کو بھی گہنا دیا تھا۔
05:The Lord of the Rings

LOTR-return of the king
یہ فلم سیر یز بھی ناول پر بنائی گئی ہیں اور اپنے تین پارٹس کی ریلیز کے ساتھ کا میابی کے تمام ریکارڈز توڑ چکی ہے۔ تخیلا تی دنیا کی یہ کہانی نوجوانوں میں بے حد مقبول ہے‘ جس میں چھوٹے بونے اور عجیب الخلقت مخلوق ایکشن میں نظر آتی ہیں۔اس سیر یز کو تین آسکر ایوارڈ بھی دئیے جا چکے ہیں اور اب کوشش ہے کہ ناول کی کہانی ختم ہونے کے بعد بھی اس سیر یز کو کسی طرح جاری رکھا جا سکے۔
06:Pirates of the Caribbean

PiratesOfTheCaribbeanWallpaper800
والٹ ڈز نی کی بحری قزاقوں پر بنائی جانے والی یہ فلم سیریز نوجوانوں اور بچوں میں بے حد مقبول ہے۔ڈھائی ارب ڈالرز سے زائد کا بزنس کرنے والی اس سیر یز کے اب تک تین پارٹس ریلیز ہوچکے ہیں جنہوں نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ تو ڑ دئیے۔ ہر عمر کے لوگوں کو اپنا پرستار بنانے کے لیے اب اس فلم فرنچائز کے مالکان اس کو تھری ڈی کے ساتھ ریلیز کرنے جارہے ہیں۔ یہ فلم 2011ء میں ریلیز ہوگی اور اس میں کیپٹن جیک سپارو کے علاوہ نئے کردار شامل کیے جائیں گے۔
07:Harry Potter series

harry_potter_and_the_sorcerers_stone_ver5_xlg
اس سیریز کے اب تک سات پارٹس آ چکے ہیں جبکہ مزید حصے ریلیز ہونے والے ہیں۔ ’ ہیری پوٹر ‘ فلمیں اب تک ساڑھے آٹھ بلین ڈالرز کاکامیاب بزنس کر چکی ہیں۔ اس میں دکھا یا جانے والا جادوئی دنیا کا سفر اس قدر شاندار ہے کہ نوجوان اور بو ڑھے تمام اس کے اسیر ہیں۔ ان فلموں کو دنیا بھر میں بے حد پسند کیا جارہا ہے اور اس کے اگلے دو پارٹس بھی ریلیز ہونے کے قریب ہیں۔
08:The Ten Commandments

The Ten Commandments
1956 ء میں تیار ہونے والی اس فلم کو پیغمبر خدا حضرت موسیٰ کی زندگی پر بنایا گیا تھا۔ اس کے ہدایتکار تھے سیسل بی ڈی ملے جبکہ مرکزی کردار نبھایا تھا چارلٹن ہیسٹون نے۔اس فلم کو ایک داستان کے انداز سے بنایا گیاتھا جس میں لوگوں نے بے حد دلچسپی دکھائی جس کے نتیجے میں یہ سپر ہٹ بن کر ابھری اور اس نے ہالی ووڈ میں ایک نئے رحجان کو جنم دیا۔ موجودہ دور میں اس فلم کو آرٹ کا عظیم ماسٹر پیس قرار دیا جاتا ہے۔
09:Titanic

titanic
1997ء میں بننے والی یہ رومانٹک ٹریجڈی فلم کامیابی کے تمام تر ریکارڈز توڑ گئی اور تاریخ میں ہمیشہ کے لیے امر ہوگئی۔ اس فلم کے ہدایتکار جیمز کیمرون تھے جنہوں نے 1912ء میں ڈوبنے وا لے ایک عظیم الشان بحری جہاز ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کو خوبصورت افسانوی رنگ دیا جس میں مرکزی کردارلیوناردو ڈی کیپریو اور کیٹ ونسلٹ نے نبھائے تھے۔اس فلم کو گیارہ آسکر ایوارڈز دئیے گئے جو اس کے بہترین ہونے کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ تیرہ برس گزر جانے کے باجود یہ فلم آج بھی پسندیدہ ہے جس پر جیمز کیمرون نے اس کو 2013ء میں ایک دفعہ پھر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو تھری ڈی میں پیش کی جائے گی۔
10:Jaws

jaws-original
1975ء میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو سٹیون سپیلز برگ نے ڈائریکٹ کیا تھا جس میں سمندروں میں موجودخطرناک شا رک مچھلی کے خونین کارناموں کو دکھایا گیا ہے۔ فلم کے پلاٹ میں ایک فرضی جزیزے کو دکھایا گیا

جہاں ساحل پر آنے والے لوگوں کو خطرناک شارک مچھلیوں کے ہاتھوں مرتے ہوئے دکھایا جاتاہے۔ اس فلم میں سسپنس کا بہترین تڑکا لگایا گیاتھاجس نے شائقین میں تھرتھلی مچا دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…