جب ہم بولی ووڈ فلم انڈسٹرکے اداکاروں کی عیش بھری زندگی کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہیں تو ہم میں سے بیشتر افراد کا خیال ہوتا ہے کہ یہ ستارے ہمیشہ سے آنکھوں کو خیرہ کرنے والی روشنیوں کا حصہ رہے ہوں گے۔مگر ہمارا یہ خیال بڑی حد تک درست نہیں کیونکہ بولی ووڈ انڈسٹری کے بیشتر ستارے شہرت پانے سے پہلے معمولی نوکریاں کر کے اپنا گزر اوقات کیا کرتے تھے۔ہم یہاں اپکے ساتھ بولی ووڈ انڈسٹری سے شہرت پانے والے اداکاروں میں سے چند ایک کے حالات زندگی شیئر کریں گے۔اس فہرست میں شامل پہلے اداکار ہیں نواز ا لدین صدیقی ان کا تعلق ایک کسان گھرانے سے تھا اور یہ لڑکپن میں دوائیں بیچا کرتے تھے۔جبکہ بولی ووڈ کے معروف اداکا اکشے کمار سکول میں بچوں کو مارشل آرٹس کی تعلیم دیا کرتے تھے۔معروف تامل اداکار رجنی کانت بسوں میں کنڈکٹری کر کے وقت پاس کیا کرتے تھے۔علاوہ ازیں بولی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن سٹار بننے سے پہلے ایک شپنگ کمپنی میں ملازمت کرتے تھے۔ماضی کے معروف سینئر اداکار دلیپ کمارکینٹین چلاتے ،جبکہ اداکار دیو آنند سٹار بننے سے پہلے کلرک اورارشد وارثی گھرگھر جاکر میک اپ کا سامان بیچا کرتے تھے۔علاوہ ازیں پری نیتی چوپڑہ مارکیٹنگ ایجنٹ اور سونا کشی سنہا کاسٹیوم ڈیزائنر تھیں۔جبکہ سٹاربننے سے پہلے رنویر سنگھ کاپی رائٹر جبکہ سدھارت ملہوترہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی نو کری سے منسلک تھے۔
بولی ووڈ کے ستارے شہرت پانے سے پہلے کیا کرتے تھے؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































