جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

’لابوبو‘ ہزاروں کی جان بچا سکتا ہے

datetime 14  ستمبر‬‮  2015 |

کمبوڈیا میں ایک کھلونا نما پورٹیبل سنک متعارف کروایا گیا ہے جس کا مقصد ہاتھ دھونے کے عمل کی ترغیب دلانا اور اسہال جیسی مہلک بیماریوں کے خلاف جنگ کرنا ہے۔رنگ برنگے میڈکوں اور ایک کھلتے ہوئے سبز لوگو سے سجا ہوا چھوٹا سا پلاسٹک باکس ’لابوبو‘ دیکھنے میں ایک کھلونا نظر آتا ہے تاہم یہ ہزاروں انسانوں کو اسہال اور دیگر مہلک بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔اس پورٹیبل پلاسٹک سنک کا مقصد انسانوں کو ہاتھ دھونے کی طرف زیادہ سے زیادہ راغب کرنا ہے تاکہ وہ اُن متعدد مہلک بیماریوں سے بچ سکیں جن کا سبب حفظان صحت کی خراب صورتحال اور صفائی کی کمی بنتی ہے۔ خاص طور سے ٹائلٹ کے استعمال کے بعد اور کھانا بنانے سے پہلے ہاتھ دھونا بہت ضروری ہوتا ہے اگر ان دو باتوں کا خیال رکھا جائے تو گوناگوں بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ترقی پذیر، پسماندہ اور غریب ممالک میں گندگی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے اموات کی شرح ترقی یافتہ ممالک سے کہیں زیادہ ہے۔ ستم یہ کہ ان اموات کی وجوہات وہ بیماریاں بنتی ہیں جن سے با آسانی بچا جا سکتا ہے۔ جنوب مشرقی ایشیا میں پانی اور حفظان صحت کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سرگرم ایک چیریٹی WaterSHED کے ریجنل پروگرام مینیجر گیوف ریول کہتے ہیں،’’ ہاتھ دھونے سے صحت کی صورتحال کو بہت بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ یہ بہت سے سنگین مسائل کا سستا اور موثر ترین حل ہے‘‘۔زیادہ تر بیماریوں کی وجہ پانی سے پھیلنے والے جراثیم اور گندگی بنتی ہےکمبوڈیا جنوب مشرقی ایشیا میں حفظان صحت کی میسر سہولیات کے ضمن میں کی جانے والی رینکنگ میں سب سے نیچے آتا ہے۔ عالمی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اس خطے میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی اموات کی شرح کے اعتبار سے میانمار کے بعد کمبوڈیا دوسرے نمبر پر آتا ہے۔ کمبوڈیا میں زندہ پیدا ہونے والے ہرایک ہزار بچوں میں سے 38 موت کے مُنہ میں چلے جاتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے مطابق پابندی سے ہاتھ دھوتے رہنے کا عمل دنیا بھر میں اسہال کے کیسس میں قریب نصف کی کمی کا سبب بن سکتا ہے۔ اس عالمی ادارے کے اعداد کو شمار سے پتہ چلا ہے کہ دنیا بھر میں اسہال ہر سال قریب آٹھ لاکھ بچوں کی ہلاکت کا سبب بنتا ہے۔
لابوبو کی ایجاد
فرانسیسی زبان میں ’لوابو‘ سنک کو کہتے ہیں۔ اسی سے لفظ لابوبو نکلا ہے جس سے مراد ایک کھیل ہے۔ کھلونے نما یہ پورٹیبل سنک کا فی یونٹ 15 ڈالر کا ہے اور یہ ہلکے دھار سے نلکے کے ذریع 15 لیٹر تک پانی فراہم کرتا ہے۔ اسے باآسانی اتنی اونچائی پر رکھا جا سکتا ہے کے بچے نل تک پہنچ سکتے ہیں۔ یہ دراصل چیریٹی WaterSHED کا برین چائلڈ ہے یا منصوبے کا نتیجہ ہے۔ تحفظ ماحولیات کے لیے سرگرم اس چیریٹی کا شمار اُن خیراتی اداروں میں ہوتا ہے جن کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور جو بالٹیوں اور لیٹرین فراہم کرنے کی بجائے ایسی پُر کشش مصنوعات کی فروخت پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں جو صارفین کو حفظان صحت کے مسائل سے آسان طریقے سے نمٹنے کے قابل بنا دے۔
دنیا بھر میں اسہال ہر سال قریب آٹھ لاکھ بچوں کی ہلاکت کا سبب بنتا ہے
دنیا بھر میں اسہال ہر سال قریب آٹھ لاکھ بچوں کی ہلاکت کا سبب بنتا ہے
لابوبو ویتنام میں میکونگ ڈلٹا کے رہنے والی ایک ویتنامی فیملی کی مدد سے ڈیزائن کیا گیا۔ اس ملک میں WaterSHED نے دس ہزار ایسے یونٹس ایک سال کے اندر فروخت کیے ہیں۔
آگاہی کی مہموں کے باوجود ہاتھ دھونا اب بھی کمبوڈیا میں ایک بڑا چیلنج ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس غریب ملک کی 60 فیصد دیہی آبادی اب بھی کُھلے میدانوں میں اپنی حاجت روائی کرتی ہے جبکہ محض 44 فیصد ہاتھوں کو صابن اور پانی سے دھونے کے متحمل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…