جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

طالب علم تعلیم کیساتھ ساتھ پیسے کس طرح کما سکتے ہیں

datetime 11  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مشہور امریکی بزنس مین مارک کیوبن جب 12 سال کے تھے تو کوڑا ڈالنے والے لفافے بیچا کرتے تھے اور ان کے بدلے چند سکے کمایا کرتے تھے، مگر آج وہ ارب پتی ہیں۔ مارک کیوبن نے بے پناہ غربت سے بے حساب دولت تک کا سفر کیسے طے کیا؟ وہ کہتے ہیں کہ دولت کمانے کیلئے آپ کو کسی امیر خاندان کا چشم و چراغ ہونے یا اپنا ضمیر بیچنے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ تخلیقی ذہن کی ضرورت ہوتی ہے۔ مارک اپنے مقبول عام بلاگ پر لکھتے ہیں کہ مثال کے طور پر وہ سکولوں اور کالجوں کے طلباءکو اپنے اخراجات کیلئے رقم کمانے کے دو آسان گر بتاتے ہیں۔

پہلا گر یہ ہے کہ آپ رنگ برنگے اچھی قسم کے تسمے بیچیں۔ آپ یہ تسمے لے کر کسی بھی فٹ بال میچ والی جگہ جائیں اور پھر دیکھیں یہ کیسے ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوتے ہیں۔ اسی طرح وہ بتاتے ہیں کہ دوسرا گُر ٹی وی ریموٹ کی پروگرامنگ ہے۔ یہ کام آپ کو سیکھنا پڑے گام، لیکن اسے سیکھنے کے بعد آپ کسی بھی ریموٹ کو ہر قسم کے ٹی وی کیلئے قابل استعمال بناسکتے ہیں۔ آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ اپنا کارڈ چھپوائیں اور ریموٹ بیچنے والی دکانوں پر رکھوادیں۔ دکاندار اگر گاہک کو آپ کے پاس بھیجیں گے تو ان کے گاہک بھی خوش رہیں گے اور آپ بھی اچھی کمائی کرلیں گے۔
مارک کہتے ہیں کہ یہ محض دو مثالیں ہیں، ان کا اصل پیغام یہ ہے کہ آپ کچھ منفرد سوچیں اور اس پر محنت کریں تو دولت کمانا قطعاً ناممکن کام نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…