جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

نوبل امن انعام, ایدھی کی نامزدگی کی کوششیں جاری

datetime 8  ستمبر‬‮  2015 |

رواں سال بھی پاکستان کی سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کروانے کے سلسلے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر وغیرہ پر کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔
پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کا فلاحی کام کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ ان کے مداحوں کی ایک عرصے سے کوشش چلی آ رہی ہے کہ انہیں نوبل امن انعام دیا جائے۔ ان دنوں یہ کوششیں گزشتہ کئی برسوں کی طرح دوبارہ اپنے عروج پر ہیں۔
آن لائن ایکٹیوازم کی بین الاقوامی ویب سائٹ ’’چینج ڈاٹ او آر جی‘‘ کے ذریعے دنیا بھر کے لوگوں سے درخواست کی جا رہی ہے کہ وہ پاکستانی شخصیت عبدالستار ایدھی کے حق میں پٹیشن سائن کریں تاکہ انہیں نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا جا سکے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ کم از کم 75 ہزار افراد پٹیشن سائن کریں۔ اس مہم کا آغاز چند روز پہلے کیا گیا تھا لیکن انتہائی مختصر وقت میں ان کی نامزدگی کے حق میں (ابھی تک ) تقریباﹰ 73 ہزار سے زائد افراد ووٹ دے چکے ہیں۔نوبل امن انعام کے لیے نامزدگیوں کی وصولی کا مرحلہ یکم ستمبر سے شروع ہو جاتا ہے جبکہ اس سلسلے میں ڈیڈ لائن فروری تک ہوتی ہے۔ مارچ سے مئی تک وصول ہونے والی نامزدگیوں کی ایک شارٹ لسٹ تیار کی جاتی ہے جبکہ کمیٹی کی طرف سے اکتوبر میں ان افراد کو چن لیا جاتا ہے، جنہیں یہ انعام دیا جانا ہوتا ہے۔ اسی طرح نوبل امن انعام دینے کی تقریب کا انعقاد دسمبر میں کیا جاتا ہے۔
سن 1951ء میں محض پانچ ہزار روپے کی قلیل رقم سے عبدالستار ایدھی نے ایدھی فاؤنڈیشن کا آغاز کیا تھا، جو اب پاکستان کا سب سے بڑا فلاحی ادارہ بن چکا ہے۔ یہ زیادہ تر لوگوں کے دیے ہوئے عطیات سے چلتا ہے۔ پاکستان اور بیرون ملک اس ادارے کے تین سو پچہتر سینٹرز ہیں جو لوگوں کو چوبیس گھنٹے ہنگامی امداد مہیا کرتے ہیں۔

06
87 سالہ ایدھی 1928ء میں انڈیا کی ریاست گجرات میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے فلاحی کاموں کا آغاز انیس برس کی عمر سے شروع کر رکھا ہے۔
پورے پاکستان میں ہنگامی امداد کے علاوہ یہ ادارہ یتیم بچوں اور بے سہارا خواتین کی کفالت کے ساتھ ساتھ ایسے والدین، جن کی اولاد ان کو گھر سے نکال دیتی ہے، کو رہائش فراہم کرتا ہے۔ اسی طرح سے ’ناجائز بچوں‘ کے لیے بھی ایدھی فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں جگہ جگہ جھولے نصب کیے ہیں، جن پر لکھا ہوتا ہے کہ قتل نہ کریں جھولے میں ڈال دیں۔ ایسے بچوں کو نا صرف خوراک اور رہائش مہیا کی جاتی ہے بلکہ ان کی تعلیم و تر بیت کا بھی خاص خیال رکھا جا تا ہے۔
ایدھی فاؤنڈیشن نے ذہنی مریضوں کے لیے بھی سینٹرز بنا رکھے ہیں، جہاں ان کا علاج اچھے طریقے سے کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں ایدھی فاؤنڈیشن کی اٹھارہ سو سے زائد ایمبولینسیں، دو ہوائی جہ‍از،ایک ہیلی کاپٹر اور اٹھائیس کشتیاں کام کر رہی ہیں، جو کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی صورت میں اپنی خدمات پیش کرتی ہیں۔ اس وقت کئی ہزار افراد ایدھی فاؤنڈیشن کی بدولت برسر روزگار بھی ہیں۔
04
سن 1951ء میں محض پانچ ہزار روپے کی قلیل رقم سے عبدالستار ایدھی نے ایدھی فاؤنڈیشن کا آغاز کیا تھا، جو اب پاکستان کا سب سے بڑا فلاحی ادارہ بن چکا ہے
ایدھی فاؤنڈیشن کے دفاتر امریکا، جاپان، متحدہ عرب امارات، کینیڈا اور برطانیہ میں بھی ہیں، جو بیرون ملک رہائش پذیر پاکستانیوں سے عطیات وصول کرتے ہیں۔ ملکی اور بین الا اقوامی سطح پر عبدالستار ایدھی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں بہت سے ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
87 سالہ ایدھی 1928ء میں انڈیا کی ریاست گجرات میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے فلاحی کاموں کا آغاز انیس برس کی عمر سے شروع کر رکھا ہے۔ ان کی نظر میں سب انسان برابر ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ رنگ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکر ضرورت مندوں کی مدد کرتے ہیں۔ ان کے سینٹرز کے دورازے سب کے لیے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔ ان سب کاموں میں انہیں اپنی بیوی بلقیس ایدھی کا مکمل تعاون حاصل ہے اور اس کا اعتراف عبدالستار ایدھی بھی کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…