جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

چین کا کرنسی کی قدر میں کمی کا فیصلہ ۔۔۔دنیا بھر میں بے چینی پھیل گئی

datetime 12  اگست‬‮  2015 |

رواں ہفتے منگل کے روز چین نے اپنی کرنسی کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں 2فیصد کم کرنے کا اعلان کیا ، چین کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے کا مقصد کرنسی کو منڈی کی قیمتوں کے قریب رکھنا ہے ، چین کے اس اعلان کے بعد عالمی معاشی مارکیٹ میں اس فیصلے پر بحث شروع ہوگئی ہے ، ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چینی کرنسی یوان میں ہونے والی کمی سے یونان کے معاشی بحران کے سلسلے میں ہونے والے حالیہ فیصلوں پر اثر پڑ سکتا ہے ، یاد رہے کہ گذشتہ دنوں یونان نے معاشی بحران کے حل کیلئے آئی ایم ایف اور یورپی یونین کے ساتھ ایک سمجھوتہ کیا ہے جس میں مرحلہ وار 84ارب ڈالر قرضہ حاصل کیا جائے گا ،
ماہرین معاشیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چین کے اس فیصلے کے بعد کرنسی کی قدر میں کمی کی جنگ چھڑ سکتی ہے کیونکہ دوسرے ممالک بھی برآمدات میں اضافے کیلئے اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کی راہ اختیار کریں گے۔ چین میں کرنسی کی قدر میں کمی کو ماہرین سمجھ رہے ہیں کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت اتنی کمزور ہے کہ اسے ایسے اقدامات کرنے پڑ رہے ہیں ، کرنسی میں کمی کے بعد عالمی مارکیٹ میں سٹاک ایکسچینج کے اندر بے چینی پھیلی اور ریٹ کم ہوئے ہیں ، منگل کے روز یوان میں کی جانے والی کمی سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بھی ایک بار پھر سے کم ہوئی ہیں ، فی بیرل تیل کی قیمت 49.36ڈالر پر آگئی ہے ،
چین کے مرکزی بینک کے مطابق یہ فیصلہ ایک بارکیلئے ہے اور اس کا مقصد اتار چرھاﺅ میں برابری لانا ہے ، چین کے پیپلز بینک (پی بی او سی) نے ایک مرکزی پوائنٹ سے دو فیصد اوپر یا نیچے روزانہ کی بنیاد پر اتار چڑھاو کی اجازت دی ہے ، یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ چین کے کرنسی میں کمی کرنے کے فیصلے نے سرمایہ کاروں کو سوچنے پر مجبور کر دیاہے انہوں نے اس فیصلہ کو زیادہ پسند نہیں کیا ،ان کا کہنا ہے کہ اس سے اشیاءکی قیمتوں اور اسٹاک مارکیٹ دونوں میں کمی واقع ہوئی ہے ، لیکن دوسری جانب چین کو اس سے خاطر خواہ فائدہ ہوسکتا ہے ، عالمی مارکیٹ میں اپنے مد مقابل امریکہ کی نسبت چین برآمدات میں اضافہ ممکن بنا سکتا ہے ، امریکی سرمایہ کاروں کی جانب سے اس فیصلوںکو سخت ناپسند کیا جارہاہے ، ایک عام خریدار کیلئے اشیاءکی قیمتیں سستی ہونے کی وجہ سے انہیں فائد ہ ہوا ہے لیکن کسانوں یا تیل کا کاروبار کرنے والے باقی افراد کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ صورتحال میں جو ملک سب سے زیادہ متاثر ہوسکتاہے وہ برازیل ہے ،خام لوہا اور تیل کی 50فیصد برآمدات کے حساب سے چین برازیل کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے ، کرنسی کی قدر میں کمی برازیل جیسے جنوبی افریکی ممالک کیلئے خطرہ پیدا کرنے کا سبب بن سکتی ہے ، معاشی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ دنیا میں معاشی جنگ میں ایک نیا موڑ آنے کا مکان ہے ، امریکہ اور چین کے درمیان سرد جنگ بھی پیدا ہوسکتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…