جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

سنیپ چیٹ پر مکہ کو لائیو دکھانے کی کوشش

datetime 13  جولائی  2015 |

مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکہ کو معروف ایپ سنیپ چیٹ کی جانب سے فیچر کیے جانے کے سلسلے میں ایک مہم میں تقریبا تین لاکھ افراد نے#Mecca_live کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔سنیپ چیٹ نے گذشتہ سال لائیو یعنی براہِ راست کی آپشن متعارف کروائی تھی۔ اس کے ذریعے صارفین براہِ راست شائع کی جانے والی ایک سٹریم میں اپنی ویڈیوز اور تصاویر شائع کر سکیں گے۔ ایپ کے دیگر فنکشنز کی طرح یہ ویڈیوز اور تصاویر چند لمحوں کے بعد غائب ہو جاتی ہیں۔سنیپ چیٹ عموما اِن لائیو سٹریمز کے لیے جگہوں کا انتخاب خود کیا کرتی ہے اور گذشتہ ہفتے انھوں نے اسرائیلی دارالحکومت کی ایک سٹریم شائع کی جو کہ تنقید کا مرکز بنی۔ تاہم کئی مرتبہ صارفین کسی ایک مقام کو مقبول بنا کر اس کو فیچر کروانے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ اور اب صارفین کی ایک بڑی تعداد یہ کوشش کر رہی ہے کہ مکہ میں لاکھوں عبادت گزاروں کو بیک وقت عبادت کرتے دیکھایا جائے۔سعودی عرب کا شہر مکہ اور وہاں موجود مسجد الحرام مسلمانوں کے لیے اہم ترین مقامات ہیں۔ یہاں پیغمبرِ اسلام کی پیدائش ہوئی اور اسلام کی مقدس کتاب قرآن کا نزول ہوا۔ ہر سال لاکھوں مسلمان حج کا فریضہ ادا کرنے اسی شہر کا رخ کرتے ہیں۔ ماہِ رمضان میں بھی دنیا بھر کے مسلمان مکہ میں جا کر عبادت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ اس شہر میں غیر مسلموں کا داخلہ ممنوع ہے۔سنیپ چیٹ پر مہم میں کوشاں لاکھوں سعودی شہریوں کو امید ہے کہ اس کے ذریعے عبادت میں مصروف مسلمانوں کی بڑی تعداد کا خوبصورت منظر دنیا کو دیکھایا جا سکے گا۔ غیر مسلموں کے لیے اس شہر کو دیکھنے کا یہ ایک نایاب موقع ہوگا۔ایک سعودی شہر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ کہتے ہیں کہ نیو یارک کھبی سوتا نہیں۔ انھوں نے مکہ ابھی دیکھا نہیں ہے۔ ہمیں #Mecca_live چاہیے۔اس مہم کے کارکنان کی کوشش ہے کہ سنیپ چیٹ ماہِ رمضان کی ستائیسویں شب کو اپنی لائیو کوریج کرے کیونکہ زیادہ با برکت رات تصور کیے جانے کی وجہ سے اس رات مکہ کی مسجد الحرام میں قدرے زیادہ عبادت گزار متوقع ہیں۔اس مہم کے کارکنان کی کوشش ہے کہ سنیپ چیٹ ماہِ رمضان کی ستائیسویں شب کو اپنی لائیو کوریج کرے کیونکہ زیادہ با برکت رات تصور کیے جانے کی وجہ سے اس رات مکہ کی مسجد الحرام میں قدرے زیادہ عبادت گزار متوقع ہیںاگر یہ مہم کامیاب ہو جاتی ہے تو یہ پہلا موقع نہ ہوگا جب کسی سعودی شہر کو سنیپ چیٹ پر فیچر کیا گیا ہو۔ اس سال اپریل میں سعودی دارالحکومت ریاض کو فیچر کیا گیا تھا جس کا مقصد شہر کی عام زندگی کو منظرِ عام پر لانا تھا تاہم اس بار سعودی زندگی کے حوالے سے موجود مذاق اور غلط تاثرات توجہ کا مرکز بن گئے۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ سعودی شےری مکہ کے حوالے سے ایسا دہرائے جانے سے پریشان ہیں۔ ایک شہری نے ٹوئٹر پر لکھا کہ مکہ کے رہائشیوں، اگر یہ لائیو ایونٹ منعقد ہوا تو برائے مہربانی مذاق مت کیجیے گا۔ادھر کچھ لوگ اس کے خلاف بھی ہیں۔ ایک شخص نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ سنیپ چیٹ پر لوگوں کو نازیبا لباس میں دکھایا جاتا ہے۔ آپ ایسے پلیٹ فارم پر دنیا کی پاک ترین جگہ کیسے دیکھا سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…