جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

سوئٹزرلینڈ، گرمی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی

datetime 6  جولائی  2015 |

سوئٹزرلینڈ کے مختلف علاقائی حکام نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایرں میں کمی لاتے ہوئے عوام سے کہا کہ وہ کاروں کے بجائے سرکاری بسیں استعمال کریں۔ حکام کے مطابق شدید گرمی کی وجہ سے اوزون کی سطح مزید آلودہ ہو رہی ہے۔
29
سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا کا ایک خوبصورت منظر
رواں موسم گرما میں شدید گرمی نے متعدد یورپی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اِس گرمی کا احساس کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ کے بعض علاقوں کی مقامی انتظامیہ نے اپنے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ وہ اپنی موٹر گاڑیاں گھروں میں چھوڑ کر سرکاری بسوں اور ٹرامز میں سفر کریں۔ بسوں کا سفر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے مقامی بلدیاتی حکومتوں نے عام شہریوں کو اپنی پیشکش کی جانب راغب کرنے کے لیے کرایوں میں عبوری کمی بھی کر دی ہے۔ بسوں کا سفر اختیار کرنے کے حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر جب کم موٹر گاڑیوں لائی جائیں گی تو فضائی آلُودگی میں کمی واقع ہو گی اور اوزون کی سطح کو مزید نقصان پہنچنے کے خطرے میں کمی واقع ہو گی۔
جن مقامی حکومتوں نے کرایوں میں کمی کی ہے، اُن میں خاص طور پر بین الاقوامی اہمیت کا شہر جنیوا بھی شامل ہے۔ جنیوا کی بلدیاتی حکومت کے محکمہٴ آب و ہوا کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی اُس وقت تک رکھی جائے گی جب تک شہر پر پھیلی اوزون کی سطح واپس اپنی نارمل پوزیشن پر نہیں پہنچ جاتی۔بلدیاتی حکومت نے موٹر گاڑیوں کے علاوہ موٹر سائیکل سواروں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ پر پیش کردہ رعایت کا فائدہ اٹھائیں۔ جنیوا شہر میں ٹرام یا بس کا شہر کے لیے ٹکٹ تین سوِس فرانک کی جگہ دو کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح جنیوا کے ہمسایہ شہروں واؤد اور ولائے میں بھی حکام نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
30
جنیوا میں لوگ ایک بس اسٹاپ پر بس کا انتظار کرتے ہوئے
سوئٹزرلینڈ میں بھی دوسرے یورپی ملکوں کی طرح گرمی کی لہر پہنچی ہوئی ہے اور درجہٴ حرارت 38 سینٹی گزیڈ تک پہنچا ہوا ہے۔ آب و ہوا اور کلائمٹ چینج سے وابستہ ماہرین کے خیال میں موسم میں بڑھتی حدت سے فضائی آلُودگی بھی بڑھ جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق گرم موسم میں اوزون کی اوسط سطح پتلی ہو جاتی ہے۔ اوزون کی اوسط سطح 120 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر بتائی جاتی ہے۔ گرمی کی شدت سے اوزون کی سطح کو گرمی سے آلودہ ہونے والا ماحول اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ سوِس حکام کے مطابق گرمی کی وجہ سے جنوبی علاقوں میں اوزون کی سطح خاصی متاثر دکھائی دیتی ہے۔براعظم یورپ میں شدید گرمی کے باعث ہسپانوی حکام نے اپنے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ شدید گرمی کے لیے تیار رہیں۔ حکام کے مطابق کئی ہسپانوی شہروں میں درجہٴ حرارت 35 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ اگلے ویک اینڈ پر اسپین کے کئی علاقوں میں گھن گرج اور بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ سکتا ہے۔ اسی طرح پرتگال کو بھی شدید گرمی کا سامنا ہے۔ پرتگال میں گزشتہ موسم سرما خاصا خشک رہا تھا اور اِس باعث 54 فیصد ملک کو خشک سالی کا سامنا ہے۔ روم میں جمعے کے روز ہونے والی ہلکی بارش نے موسم کو خوشگوار کر دیا تھا۔ جرمنی اور فرانس سمیت چند اور ملکوں میں کل اتوار کے روز بارش کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…