گذشتہ ہفتے برطانیہ میں آنے والے سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو ایک اچھی خبر ملی جس کے نتیجہ میں نظربند اورملک بدری کا سامنا کرنے والے سیکڑوں اسائلم سیکرز ضمانت پر رہا ہو سکیں گے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ا سائلم کا اسلامی تاریخ سے بہت ہی گہرا تعلق ہے۔ حضور اکرمؐ نے جب اسلام کی تبلیغ شروع کی تو نہ صرف ان کو بلکہ ان کے صحابہ کو بھی ناقابل برداشت تکالیف اور ظلم کا سامناکرنا پڑا۔ اسلام قبول کرنے والوں کی ایک بڑی اکثریت کا تعلق نچلے طبقہ سے تھا جن میں کہ غلام اور کنیزیں بھی شامل تھیں۔ جب ان لوگوں نے اسلام قبول کیا تو ان کے مالکوں نے ان پر ظلم کے پہاڑ ڈھانے شروع کردیئے۔ حضورؐ کے خوددانت شہید کردیئے گئے اور صحابہ کرام ؓ کی زندگی بھی اجیرن کردی گئی۔ ایک صحابیؓ کے مطابق اس کا مالک اس کو جلتے ہوئے انگاروں پر لٹا کر اوپر پتھر رکھ دیتا تھا حتیٰ کہ ان کے جسم کی چربی پگلنے سے انگارے بجھ جاتے تھے۔ حضورؓ کے خاندان کو خود عرصہ تک ایک گھاٹی میں رہنا پڑا۔انہی حالات کے پیش نظر حضورؓ کو مدینہ ہجرت کرنا پڑی۔ ملکہ مکرمہ میں جب حالات نو مسلموں کے لئے دگرگوں ہوگئے تو حضور ؓ نے صحابہ کرام ؓ کو اسائلم کے لئے دوسرے ممالک جانے کی اجازت دے دی۔ اس طرح حضور ؓ کے کزن حضرت جعفر ؓ کی قیادت میں صحابہ کرام کا ایک گروپ قریبی ملک حبشہ کی جانب ہجرت کرنے میں کامیاب ہوگیا ۔ قریش مکہ نے وہاں تک ان کا تعاقب گیا اور حبشہ کے بادشاہ نجاشی سے ان صحابہ کرام کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ نجاشی جو کہ ایک انصاف پسند حکمران تھا، نے مسلمانوں کو اپنے دربار میں طلب کیا تاکہ ان کا موقف سننے کے بعد ان کی واپسی یا ملک بدری کے بارےمیں فیصلہ کیا جائے۔ اس موقع پر حضرت جعفر ؓ نے جو تقریر کی اس کو پیش نظر رکھ کر اقوام متحدہ نے سیاسی پناہ یا اسائلم کا قانون بنایا ہے۔ حضرت جعفر ؓ کا موقف سننے کے بعد نجاشی نے مسلمانوں کو پناہ دے دی اور اس طرح ان کو ’’اسائلم‘‘ مل گئی۔ یہ سلسلہ نہ صرف عرب بلکہ پوری دنیا میں چلتا رہا۔ لوگ اپنے مذہبی یا سیاسی نظریات کی بنیاد پر اگر اپنے ملک میں جبر و استبداد کا سامنے کرنے پر مجبور ہوتے تو دوسرے ممالک یا ان کے حکمران ان کو اسائلم دے دیتے۔ یہ سلسلہ محض انسانی حقوق یا انسانیت کی بنیاد پر چلتا رہا لیکن اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں تھی۔ یہ متعلقہ ملک یا اس کے حکمران کی صدابدید پر ہوتا تھا کہ وہ سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو اسائلم دے یا انکار کردے ۔ دنیا کے مختلف خطوں میں اس طرح کے حالات رونما ہوتے رہے کہ وہاں کے لوگوں کو اسائلم کا مستحق گردانا جانے لگا۔ دوسری جنگ عظیم سے قبل جرمنی میں ہٹلر نے یہودیوں کا قتل عام کیا۔ ان کو محض ان کے مذہب کی بنیاد پر بے دردی سے قتل کیا جانے لگا۔ لاکھوں کی تعدادمیں یہودی قتل کردیئے گئے باقی ماندہ دوسرے ممالک میں بھاگ جانے اوروہاں اسائلم طلب کرنے پر مجبور ہوئے۔ ان حالات کے پیش اقوام متحدہ نے اس ضمن میں ایک جامع قانون بنانے کا فیصلہ کیا اور بالآخر 1951میں ایک کنونشن کا انعقاد کیا گیا جہاں پر ریفیوجی کنونشن مجریہ 1951 کے نام سے ایک قانون بنا دیا گیا ۔ اس قانون پر دنیا کے ’’مہذب‘‘ ممالک نے دستخط کئے جس کے نتیجہ میں یہ تمام ممالک اس بات کے پابند ہوگئے کہ اگر کسی شخص کو اپنے ملک میں مذہب ، نسل، شہریت ، سیاسی ، نظریہ، کسی گروپ میں شمولیت کی وجہ سے جبر و استبداد کا سامنا ہو یا جان کا خطرہ ہو تو وہ ان تمام ممالک جنہوں نے کہ اس کنونشن پر دستخط کئے ہیں، جس سے کسی ایک ملک جاکر وہاں اسائلم کلیم کرسکتا ہے۔ اس کنونشن کے بعد یہ معاملہ خوب اسلوبی سے چلتا رہا۔ برطانیہ میں جب امیگریشن کے نئے قانون کا اطلاق1971 میں کیا گیا۔ اس وقت تک ہر سال تقریباً دو سو لوگ برطانیہ میں اسائلم کے طلب گار ہوتے تھے آہستہ آہستہ یہ خبریں جب ایشیائی اور افرقیی ممالک تک پہنچیں کہ یورپ، امریکہ اور کینیڈا میں اسائلم کی بنیاد رہنے کی اجازت آسانی سے مل جاتی ہے تولاکھوں کی تعداد میں ’’بہتر مستقبل‘‘ کی تلاش میں لوگوں نے ان ممالک کا رخ کیا۔ برطانیہ میں 1971تک ہر سال تقریباً دو سو لوگ اسائلم کلیم کرتے تھے لیکن 2002تک ان کی تعداد ایک لاکھ دس ہزار سالانہ سے تجاوز کر گئی۔ جب اس قانون کا بے جا استحصال کیا جانے لگا تو دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح برطانیہ نے بھی اس سلسلہ میں سختی شروع کردی۔ اس ضمن میں ایسے معاملات کا فیصلہ کرنے کے لئے ایک ’’فاسٹ ٹریک‘‘ سسٹم بنایا گیا تاکہ بوگس اسائلم سیکرز کے مقدمات کو جلدی سے اور بغیر کسی اپیل کے مسترد کیا جاسکے۔
سیاسی پناہ کے متلاشیوں کیلئے اچھی خبر… امیگریشن قوانین … ڈاکٹر ملک کے ساتھ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































