اس فلم کا کچھ حصہ جنوبی ایشیا فلمی میلے کے دوران دکھایا گیا تھاکہتے ہیں کہ دو ملاو¿ں میں مرغی حرام ہو جاتی ہے، لیکن اگر ایک دو نہیں بلکہ 11 ہدایت کار مل کر ایک فلم بنائیں تو کیسا ہو؟اس خیال کو حال ہی میں فلم ’ایکس‘ (X) میں حقیقت کا جامہ پہنایا گیا ہے۔ہرچند کہ بھارت میں پہلے بھی ایسی فلمیں آئی ہیں جن میں ایک سے زیادہ ہدایت کار رہے ہیں جیسے فلم ’بازی گر‘ اور ’ریس‘ کی ہدایت دو بھائیوں عباس اور مستان نے دی تھی۔اس کے علاوہ علیحدہ علیحدہ کہانیوں پر بننے والی کسی فلم کی ہدایت میں بھی کئی ہدایت کار نظر آئے جیسے’دس کہانیاں‘ اور ’بامبے ٹاکیز۔‘ ان میں ہر کہانی مختلف تھی اور ہر کہانی کے ڈائریکٹر بھی مختلف تھے۔ہیمنت گابا کہتے ہیں کہ فلم کھچڑی نہیں بنی کیونکہ سب کو پتہ تھا کہ کیا کرنا ہے کیا نہیں۔فلم’ایکس‘ کے 11 میں سے ایک ڈائریکٹر دہلی کے ہیمنت گابا ہیں جنھوں نے اس سے پہلے ’شٹل ا بوائز‘ نامی فلم بنائی تھی۔ انھوں نے بتایا: ’ہر ہدایت کار کو ایک ہی کہانے کے مختلف سٹائل، حصے، اور تخلیق کے طریقہ کار دیے گئے ہیں۔ تاہم کہانی میں ایک ہی کردار ہے اور اس کردار کو رجت کپور نے نبھایا ہے۔‘وہ بتاتے ہیں: ’اس میں فلیش بیک یعنی کہانی کو یادوں میں دکھایا گیا ہے۔ مرکزی کردار کی زندگی کے مختلف مرحلے ہیں، جن میں سے ہر مرحلہ یا یاد ایک ایک ہدایت کار کی ذمہ داری ہے۔‘اس تجرباتی فلم میں مختلف ریاستوں سے ہدایت کار آئے ہیں، جیسے دہلی، مہاراشٹر، بنگال، آسام اور تمل ناڈو۔سورا بتاتی ہیں کہ فلم بہت دلچسب ہے اور ان کی کہانی سب سے آخر میں آتی ہے .اس فلم کے ہدایت کاروں میں دہلی کے ہیمنت گابا، کولکتہ کے کیو (کوشک مھرج)، ابھینو شیو تیواری، انو مینن، نلن مارسام، پرتم گپتا، راجہ سین اور راجشر اوجھا، جنھوں نے اس سے پہلے فلم ’عائشہ‘ بنائی تھی، سندیپ موہن ، سدھش کامت اور سپرن ورما شامل ہیں۔فلم میں رجت کپور کے علاوہ سورا بھاسکر، ہما قریشی اور رادھیکا آپٹے بھی ہیں۔یہ ہدایت کار مختلف زبانوں میں فلم بناتے ہیں اس لیے اس فلم میں بھی ہندی، تمل، بنگالی اور انگریزی جیسی مختلف زبانوں کا استعمال ہوا ہے۔سورا بتاتی ہیں: ’یہ ایک بہت دلچسب فلم ہے۔ میری کہانی سب سے آخر میں آتی ہے۔ کہانی کی ہدایت کاری تمل فلموں کے ڈائرکٹر نلن مارسام نے کی ہے۔‘اس فلم میں ہما قریشی نے بھی اداکاری کی ہے .سورا کہتی ہیں: ’یہ میری پہلی تمل فلم ہے۔ میرے پاس سدھش کامت یہ پیش کش لےکر آئے تھے اور یہ انھی کے ذہن کی اختراع ہے کہ 11 دماغ مل کر ایک فلم بنائیں۔ سدھش کامت نے ایک حصے کی ہدایت کی ہے۔‘اس فلم کے دوسرے ہدایت کار کولکتہ کے کیو بتاتے ہیں کہ چونکہ اس میں 11 لوگوں نے کام کیا تو مختلف نظریات سامنے آئے .انھوں نے کہا: ’جب اتنے لوگ کام کریں گے تو انفرادی شخصیت، مختلف نظریہ، مختلف سوچ، پیش کش کے مختلف طریقے، یہ سارے مسئلے سامنے آتے ہیں بلکہ سب کی الگ سوچ سامنے آتی ہے، یہی فلم کی خاصیت ہے۔‘
اس تجرباتی فلم کا مرکزی کردار رجت کپور نے نبھایا ہے.وہ بتاتے ہیں: ’آخر ایک انسان بھی مختلف حالات میں مختلف سوچ رکھتا ہے۔ کہانی کا جو اہم کردار ہے وہ بھی مختلف ہے۔ زندگی بھی ایسی ٹوٹی پھوٹی اور بے تعلق سی ہے۔ جہاں تک خودی کی بات ہے تو اتنا تو سب جانتے ہیں کہ فلم سب سے پہلے آتی ہے باقی ساری باتیں پیچھے۔‘فلم کے ہدایت کار اور شریک خالق سدھش کامت بتاتے ہیں: ’اس فلم کا ایک حصہ دکھایا گیا تھا 2014 کے جنوبی ایشیائی بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں۔ اب ہم اسے شاید نومبر میں ریلیز کریں۔‘ہیمنت گابا کہتے ہیں: ’فلم کھچڑی نہیں بنی کیونکہ سب کو پتہ تھا کہ کیا کرنا ہے کیا نہیں۔‘2013 میں سارے ہدایت کار ملے اور سب نے ایک ساتھ سکرپٹ پر کام کیا اور اس کے بعد سب نے اپنا اپنا حصہ خود ہی شوٹ کیا۔
ایک فلم، 11 ہدایت کار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































