سائنسدانوں کو یقین تھا کہ فیلے ستارے سے کبھی نہ کبھی پیغام ضرور بھیجے گا۔یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) نے کہا ہے کہ اس کی کامٹ پر اترنے والے خلائی روبوٹ میں پھر حرکت پیدا ہوئی ہے اور اس نے زمین سے رابطہ کیا ہے۔کامٹ پر اترنے والے پہلے خلائی روبوٹ ’فیلے‘ کو اس کی مدرشپ روزیٹا نے کامٹ 67 پی پر گذشتہ نومبر کو چھوڑا تھا۔اس نے 60 گھنٹے کام کیا لیکن اس کے بعد اس کی شمسی توانائی والی بیٹری جاتی رہی اور وہ ’چپ‘ ہو گیا۔جوناتھن آموس کہتے ہیں کہ اس کے بعد اب کامٹ کے سورج کے قریب جانے کی وجہ سے فیلے میں ایک مرتبہ پھر اتنی توانائی آ گئی ہے کہ وہ دوبارہ کام کر سکے۔
دوبارہ جاگنے کے بعد فیلے نے اپنا یہ پیغام ٹویٹ کیا ہے: ’ہیلو زمین! کیا تم مجھے سن سکتی ہو۔‘خلائی ایجنسی نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ فیلے نے روزیٹا کے ذریعے زمین سے 85 سیکنڈ تک رابطہ رکھا۔ یہ اس کا گذشتہ نومبر سے بے حس و حرکت رہنے کے بعد پہلا رابطہ کیا ہے۔فیلے کے پراجیکٹ مینیجر سٹیفن الامیک نے کہا ہے کہ ’فیلے بہت بہتر کام کر رہا ہے۔ اس کے لیے کام کرنے کا درجہ حرارت -35 سینٹی گریڈ ہے اور اس کے پاس 24 واٹس توانائی بھی ہے۔‘سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اب وہ دوسرے رابطے کا انتظار کر رہے ہیں۔ای ایس اے فیلے کی پیداری پر بہت خوش ہے ۔فیلے کو ستارے پر برف اور پتھر کے تجزیے کے لیے بھیجا گیا تھا۔روزیٹا کو ستارے پر پہنچتے ہوئے 10 سال لگے تھے۔ یہ انسانی تاریخ میں پہلا موقع تھا جب کسی خلائی جہاز نے کسی ستارے کی سطح پر قدم رکھا ہو۔ فیلے کا حجم ایک واشنگ مشین جتنا ہے اور یہ ستارے کی سطح کے ساتھ ٹکرانے کے بعد تقریباً ایک کلو میٹر اوپر اچھلا تھا۔زمین سے 50 کروڑ کلومیٹر دور واقع پی 67 نامی دمدار ستارے پر اتارے جانے والے خلائی روبوٹ نے اپنی بیٹری کے خاتمے سے قبل کافی معلومات زمین پر بھیجیں اور سائنسدانوں کے مطابق اس مختصر روبوٹ سے جس کارکردگی کی امید تھی، وہ اپنی ذخیرہ شدہ توانائی کے خاتمے سے قبل بھیج چکا ہے۔سائنسدانوں کو یہ تو اندازہ تھا کہ روبوٹ کہاں ہو سکتا ہے لیکن اس کی حتمی نشاندہی کرنا ایک مشکل کام تھا۔فیلے کو ستارے پر بھیجنے والے مصنوعی سیارے روزیٹا نے بھی ستارے کی تصاویر بھیجی تھیں لیکن ان میں بھی فیلے کا کوئی پتہ نہیں چلا تھا۔فیلے 12 نومبر کو پی67 نامی ستارے پر اترا تھا، جہاں سے وہ کافی مواد بھیجنے کے بعد خاموش ہو گیا تھا۔سائنسدانوں کو یقین تھا کہ اگر فیلے کی نشاندہی نہ بھی ہو سکی تو پھر بھی فیلے خود ہی کبھی نہ کبھی اپنے آپ کو ظاہر کرے گا۔انھیں یقین تھا کہ جب پی 67 سورج کے قریب پہنچے گا تو اس سے روبوٹ کے لیے روشنی کی صورتِ حال بہتر ہو جائے گی اور اس کے شمسی توانائی کے پینلوں کی بیٹری ری چارج ہو جائے گی۔
فیلے بول پڑا، کئی ماہ کی خاموشی کے بعد ہیلوزمین !کیاتم مجھے سن سکتی ہو
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی



















































