مقامی حکومتوں کے لیے ہونے والے ان انتخابات کی حیثیت اس وقت متنازع ہوگئی جب حکمران جماعت تحریک انصاف کے ساتھ خیبر پختونخوا حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد نے پولنگ کے دن دھاندلی کے سنگین الزامات لگائے اور نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا ۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرکے حکومت کو اپنے خدشات سے آگاہ کیا جس پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے افسوس کا اظہار بھی کیا گیا۔ لیکن اکثر مبصرین جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد کی طرف سے دھاندلی سے متعلق بیانات پر تنقید بھی کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتیں حکومت کا حصہ ہیں لہذا محضٰ بیانات دینے سے وہ خود کو دھاندلی کے الزامات سے بری الزمہ قرار نہیں دے سکتی بلکہ باالفاظ دیگر وہ خود بھی اس دھاندلی میں برابر کے شریک ہیں۔ بالخصوص جماعت اسلامی زیادہ تنقید کی زد میں ہے کیونکہ خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات عنایت اللہ خان کا تعلق بھی جماعت اسلامی سے ہیں۔ ادھر حزب اختلاف کی دو بڑی سیاسی جماعتوں عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے بھی سنیچر کو ہونے والے انتخابات کو مسترد کیا ہے۔ اے این پی کے سربراہ اسنفدیار ولی خان نے پشاور میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران صوبائی حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی انتخابات عبوری سیٹ اپ کے ماتحت کرانے چاہییں۔
سیاسی جماعتوں کی طرف سے مسلسل احتجاج اور بیانات سے صوبائی حکومت بھی اب بظاہر شدید دباؤ کا شکار نظر آتی ہے ۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اگر دوبارہ انتخابات کا انعقاد کیا بھی جاتا ہے جس طرح تحریک انصاف کے سربراہ نے عندیہ بھی دیا تو وہ دوبارہ اسی صوبائی حکومت کے ماتحت ہوں گے؟ دوسری جانب یہ انتخابات انتہائی پرتشدد رہے اور اب تک 24 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور کیا صوبہ دوبارہ ایسے پرتشدد واقعات کا متحمل ہوسکتا ہے؟ خیبر پختونخوا میں یہ الزامات ایسے وقت سامنے آرہے ہیں جب جوڈیشنل کمیشن کی جانب سے 2013 کے عام انتخابات کے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ اگر یہاں پی ٹی آئی کی حکومت اپوزیشن جماعتوں کا مطالبہ پورا نہیں کرتی تو اخلاقی طورپر جوڈیشل کمیشن کے تناظر ان کی پوزیشن بھی کمزور ہوسکتی ہے۔
بشکریہ (بی بی سی )
میرے ساتھ دھاندلی ہوئی، مجھے انصاف چاہیے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































