جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

غلاموں کی تجارت کی قدیم نشانیاں منظرِ عام پر

datetime 3  جون‬‮  2015 |

ان نوادارات میں کچھ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں واقع نیشنل میوزیم آف افریقن امریکن ہسٹری کو بھی نمائش کے لیے مستعار دی جائیں گی۔یہ اشیا امریکہ اور جنوبی افریقہ کے ماہرین کی مشترکہ ٹیم نے ایک پرتگالی بحری جہاز کے ملبے سے نکالی ہیں۔یہ بحری جہاز کیپ ٹاؤن کے ساحل سے سو میٹر کے فاصلے پر دسمبر 1794 میں غرقاب ہوگیا تھا۔خیال کیا جاتا ہے کہ اس پر چار سو غلام سوار تھے جنھیں موزمبیق سے برازیل لے جایا جا رہا تھا۔اس بحری جہاز کو 1980 کی دہائی میں خزانوں کے متلاشی غوطہ خوروں نے دریافت کیا تھا لیکن سنہ 2010 میں ہی محققین کو اس بات کا احساس ہوا کہ یہ غلام لے جانے والا تجارتی جہاز تھا۔اس انکشاف کے بعد سے جہاز کے ملبے کے پاس غوطہ خوری محدود کر دی گئی تاکہ اس علاقے کو محفوظ کیا جا سکے۔منگل کو جہاز سے ملنے والی اشیا کی رونمائی کے علاوہ ان ہلاک شدگان کی یاد میں تقریب بھی ہو گی جو اس جہاز پر سوار تھے۔محققین کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں اس پر سوار افراد میں سے نصف مارے گئے تھے جبکہ بچ جانے والوں کو کیپ ٹاؤن میں غلاموں کی منڈی میں بیچ دیا گیا تھا۔اس بحری جہاز کے ملبے سے کسی قسم کی انسانی باقیات نہیں ملی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…